ضلع غذر میں تجا وزات کے خلا ف آپر یشن جاری

بدھ 26 اکتوبر 2016 20:35

غذر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) ضلع غذر کے ہیڈ کو اٹر گا ہکو چ میں تجا وزات کے خلا ف شروع کر دہ آپر یشن دوسرے روز بھی جا ری ۔درجنوں غیر قانو نی طو ر پر تعمیر کر دہ ڈھا بے اور عا رضی دوکا نیں مسمار۔تفصیلات کے مطا بق گا ہکو چ میں جاری تجا وزات کے خلاف شروع آپر یشن دوسرے روز بھی جا ری رہا اور غیر قانو نی طو ر پر تعمیر کر دہ درجنوں دوکانیں و ڈھا بے مسمار کر دیئے گئے مسمار ہو نے والی عارضی نو عیت کی دوکا نیں جنہیں بلد یہ آفس کے اجا زت نا مہ کے بغیر تعمیر کیا گیا تھا اور وہ سر کا ری اراضی پر تجا وز کر کے بنا ئی گئیں تھیں اوراسسٹنٹ کمشنر پو نیا ل اشکو من اپنے ٹیم کے ہمراہ ان تما م غیر قانو نی طو ر پر تعمیر کر دہ عا رضی دو کا نو ں کے خلا ف آپر یشن کر کے انھیں مسما ر کر دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا بعض ذرئع سے یہ بھی پتہ چلا ہے اکثر افراد اس تجا وزات کے خلا ف آپر یشن کو روکو انے کے لیے عدا لتوں سے بھی رجو ع کر نے کی مکمل تیا ری کر لی ہے اور وہ ہر ممکنہ طر یقے سے اس اپریشن کو بند کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس اپریشن سے عوام میں خو ب مسر ت پا ئی جا تی ہے اور انتظامیہ کی اس کا روائی کو خو ب سرہا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر پو نیا ل اشکو من نو ید احمد نے میڈیا سے با ت چیت کر تے ہوئے کہا کہ تجا وزات کے خلاف آپر یشن شروع کر نے کے ساتھ ہم پر دبا و کا فی زیا دہ بڑ گیا اور کا فی رکا وٹے بھی پیش ائے انہوں نے کہا کہ عوام ہما رے ساتھ ہیں اور عوامی طا قت سے ہم اس آپر یشن کو ضرور کا میا ب بنا ئیں گے۔