دہشت گردی اور انتہاپسندی دشمن نمبر ون٬ اس ناسور سے نمٹنے کیلئے اتحاد اور یگانگت کیساتھ آگے بڑھنا ہے ٬شہبازشریف

بدھ 26 اکتوبر 2016 20:25

لاہور۔26 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان کا نمبر ون دشمن دہشت گردی اور انتہاپسندی ہے اوراس ناسور کے خاتمے کیلئے اتحاد٬ اتفاق اور یگانگت کے ساتھ آگے بڑھنا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کو قائداعظمؒ اور علامہ اقبالؒ کا حقیقی پاکستان بنانے کیلئے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی یکجہتی٬ اتفاق اور اتحاد کی جتنی ضرورت آج ہے پہلے کبھی نہ تھی۔ کوئٹہ کے دلخراش واقعہ کے بعد اختلافات کی کوئی گنجائش نہیں۔ ہمیںدہشت گردی کے خلاف اتحاد کی قوت سے لڑنا ہے٬ اسی میں ملک کی بقاء اور ترقی کا راز مضمر ہے۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔