پاکستان گلوبل انشیٹیو فار لاء اینڈ جسٹس چیپٹر کاسانحہ کوئٹہ کے شہداء سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرہ

بدھ 26 اکتوبر 2016 20:25

لاہور۔26 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) پاکستان گلوبل انشیٹیو (فار لاء اینڈ جسٹس چیپٹر) کے زیراہتمام سانحہ کوئٹہ کے شہداء سے اظہار یکجہتی کیلئے لاہورہائیکورٹ کے باہر مظاہرہ کیا گیا جس میں سی ای او پی جی آئی مخدوم وسیم قریشی ایڈوکیٹ ٬ عظیم اکرم ایڈوکیٹ عاطف گوندل ایڈوکیٹ٬ سردار افراز ایڈوکیٹ ٬فیاض جعفر ایڈوکیٹ٬ رفعت طفیل ایڈوکیٹ اور دیگر شرکائ نے خطاب کیا۔

مظاہرے کی قیادت انسانی حقوق کے رہنما و چیف ایگزیکٹو آفیسر پی جی آئی مخدوم وسیم قریشی ایڈوکیٹ نے کی۔ مظاہرے کے انعقاد کا بنیادی مقصد گزشتہ روز پولیس ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کوئٹہ میں شہید ہو جانے پا کستان آرمی کے کیپٹن روح اللہ سمیت پولیس کے جوانوں اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ اظہار یکجہتی تھا۔

(جاری ہے)

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مخدوم وسیم قریشی ایڈوکیٹ نے کہا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانیں قربان کرنیوالے قوم کے ماتھے کا جھومر اور حقیقی ہیرو ہیں اور پاکستانی قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ٬ دشمن ممالک کو دہشت گردی کے ذریعے پاک چین دوستی کے فروغ کے نتیجے میں خطے میں آنیوالی معاشی ترقی میں رخنہ ڈالنا چاہتے ہیں مگروہ اپنے ناپاک ارادوں میں ناکام ہوں گے۔

پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نکلنے کے لئے سول سوسائٹی کو اپنے ارگرد مشکوک افراد پر نظر اور صفوں میں موجود کالی بھیڑوں کو تلاش کرنا ہوگا۔ اس موقع پر شہداء کے بلند درجات کے لیے اجتماعی دعا کی گئی۔

متعلقہ عنوان :