سامعہ شاہد قتل کیس‘تفتیش لاہور منتقل کرنے کیلئے درخواست پر فریقین سے جواب طلب

بدھ 26 اکتوبر 2016 20:25

لاہور۔26 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے غیرت کے نام پر قتل ہونے والی برطانوی شہری سامعہ شاہد کے قتل کاٹرائل اور تفتیش لاہور منتقل کرنے کے لئے دائر درخواست پرملزم اور دیگر فریقین کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردارشمیم نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

مدعی مقدمہ کے وکیل ملک اویس خالد ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ برطانوی شہری سامعہ شاہد کو اس کے سابق خاوند شکیل نے اپنے باپ کے ساتھ مل کر غیرت کے نام پرقتل کر دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ مدعی مقدمہ اور اس کیس کے گواہوں کی جان کو شدید خطرات لاحق ہیں ٬لہذا معاملے کی حساسیت اور انصاف کے تقاضوں کے پیش نظر مقدمے کی تفتیش اور ٹرائل لاہور میں منتقل کرنے کے احکامات صادر کئے جائیں۔ملزمان کے وکیل نے عدالت سے جواب داخل کرنے کے لئے مزید مہلت کی استدعا کی جس پر عدالت نے فریقین کو 24نومبر کے لئے دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :