مال روڈ پر احتجاج٬لاہور ہائیکورٹ نے پولیس افسران کو جاری شو کاز نوٹسز پر عملدرآمد روک دیا

بدھ 26 اکتوبر 2016 20:25

لاہور۔26 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے مال روڈ پر احتجاج نہ کرنے کے عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرانے پر ڈی آئی جی آپریشنز٬ ڈی سی او لاہور اور سی پی او کو جاری شو کاز نوٹسز پر عملدرآمد روک دیا۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے حکومتی اپیل پر سماعت کی جس میں ہائیکورٹ کے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف داد رسی کی استدعا کی گئی٬ سرکاری وکیل نے دلائل میں یہ موقف اختیار کیا کہ سنگل بنچ نے مفاد عامہ میں از خود نوٹس نہیں لیا اس لئے یہ از خود نوٹس قابل پذیرائی نہیں ہے٬ سرکاری وکیل نے استدعا کی کہ سنگل بنچ کے فیصلے پر عمل درآمد روک دیا جائے٬ ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے فیصلے پر عمل درآمد عارضی طور پر روک دیا اور مزید کارروائی آئندہ سماعت تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :