لاہور ہائیکورٹ نی70 کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کا حکم دے دیا

بدھ 26 اکتوبر 2016 20:25

لاہور۔26 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ بہبود آبادی پنجاب کی70 کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کا حکم دے دیا٬لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے کیس کی سماعت کی٬ دوران سماعت درخواست گزاروں کے وکیل ملک اویس خالد نے موقف اختیار کیا کہ عدالتی حکم کے باوجود محکمہ بہبودی آبادی کے چند من پسند کنٹریکٹ سوشل موبلائزرز کو عہدوں پر مستقل کر کے درجنوں درخواست گزاروں کو نظر انداز کر دیا گیا٬انہوں نے بتایا کہ دس سال سے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل نہ کیا جانا عدالتی احکامات کی خلاف ورزی اور بنیادی حقوق سے متصادم ہے٬سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملازمین کو مستقل کرنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیںجس پر عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے محکمہ بہبود آبادی کے ستر کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کا حکم دے دیا۔

متعلقہ عنوان :