بجلی کی لائنوںپرکام کے دوران معذورہونے والے ملازمین کو لیسکو ہیڈ کوارٹر میں تعینات کرنے٬ گروپس تشکیل دینے کی ہدایت

بدھ 26 اکتوبر 2016 20:25

لاہور۔26 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) چیف ایگزیکٹو لیسکوواجدعلی کاظمی نے بجلی کی لائنوںپرکام کے دوران معذورہونے والے ملازمین کولیسکوہیڈکوارٹرمیںتعینات کرکے ان کے مختلف گروپس تشکیل دینے کی ہدایت کر دی جوفیلڈ میں جا کربجلی کی لائنوں پر کام کرنے والے ملازمین کو کام کے دوران حفاظتی اقدامات کے بارے میں آگاہ کریں گے تاکہ ان ملازمین کی زندگیوںکو بچایاجاسکے اورحادثات کی تعدادمیں کمی کی جاسکے٬اس سلسلہ میںلیسکوریجنل ٹریننگ سینٹرسبزہ زارمیںلیسکومیںبرقی لائنوںپر کام کے دوران معذورہونے والے افرادکے لیے سیفٹی کے عنوان سے پروگرام ترتیب دیاگیاجس میںبجلی کی لائنوںپرکام کے دوران معذورہونے والے ملازمین کو ڈپٹی ڈائریکٹرسیفٹی اور ڈپٹی ڈائریکٹرٹریننگ نے سیفٹی پرلیکچردیا٬یاد رہے کہ لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی کے بورڈآف ڈائریکٹرزکے گذشتہ اجلاس میںایک ایڈیشنل ہیلتھ سیفٹی اینڈانوائرمنٹ کمیٹی کے قیام کی بھی منظوری دی گئی تھی جس کے ذمہ ملازمین کی کام کے دوران سیفٹی کویقینی بنانے اورپروجیکٹس کے دوران انوائرمنٹ سیفٹی جیسے معاملات شامل تھے ۔

متعلقہ عنوان :