انتظامیہ کے مثبت کردار کی وجہ سے عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل ہونے میں مدد ملے گی٬ ڈپٹی کمشنر

بدھ 26 اکتوبر 2016 20:20

تربیلا غازی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2016ء)ڈپٹی کمشنر ہری پور تسلیم خان کے احکامات پر محکمہ بلدیات ضلع ہری پور نے ولیج کونسل میا نڈھیری میں سیکرٹری کی تعیناتی کے احکام جاری کر دئیے سیکرٹری ویلج کونسل کی تعیناتی پر میانڈھیری کے نائب ناظم خواجہ فرقان فیصل نے ویلج کونسل میانڈھیری کی عوام کی جانب سے ڈپٹی کمشنر ہری پور اور اسسٹنٹ کمشنر غازی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کے مثبت کردار کی وجہ سے عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل ہونے میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

ویلج کونسل میانڈھیری کے نائب ناظم خواجہ فرقان فیصل نے کہا کہ ضلع ناظم کی انتقامی و غیر دانشمندانہ پالیسیوں کی وجہ سے ویلج کونسل میں سیکرٹری کی پو سٹ گزشتہ ڈیڑھ سال سے خالی پڑی ہو ئی تھی جسکی وجہ سے مختلف محکمانہ مسائل تو پیدا ہوئے اور عوام کو اموات ٬ پیدائش سرٹیفکیٹ وڈومیسائل کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا تھا ان حالات میں ڈپٹی کمشنر ضلع ہری پور تسلیم خان اور اسسٹنٹ کمشنر تحصیل غازی عثمان اشرف نے عوامی احتجاج پر محکمہ بلدیات ضلع ہری پور کے مجاز حکام سے سیکرٹری ویلج کونسل میانڈھیری کی تعیناتی کے فوری احکام جاری کروانے پر اہلیان میا نڈھیری ان کے مشکور ہیں ۔