سعودی قونصل جنرل محمد عبداللہ عبدالدائم کی سربراہی میں میجر جنرل عبدالعزیز پر مشتمل سات رکنی وفد کی ملاقات

بدھ 26 اکتوبر 2016 20:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2016ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ سے سعودی قونصل جنرل محمد عبداللہ عبدالدائم کی سربراہی میں میجر جنرل عبدالعزیز پر مشتمل ایک سات رکنی وفد نے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر اے آئی جی آپریشنز سندھ بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

وفد نے اس موقع پر آئی جی سندھ سے سعودی قونصلیٹ کے اسٹاف حسن محمد القتانی کے قتل کے حوالے سے تھانہ درخشاں میں درج کیس 162/2011 کی تفتیش واب تک کی پیش رفت پر تفصیلی بات چیت کی۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ مذکورہ کیس پر پولیس جملہ پہلو$ں کوسامنے رکھ کر تفتیش کے عمل کوانتہائی ٹھوس اور غیرجانبدارنہ بنارہی ہے اور مذید جو بھی اپ ڈیٹس اس کیس کے حوالے سے سامنے آئیں گی انہیں باقاعدہ آپ سے شیئرکیا جائیگا۔#

متعلقہ عنوان :