Live Updates

شہبازشریف کاعمران خان کیخلاف26ارب54کروڑروپے ہرجانے کادعویٰ دائرکرنے کااعلان

نیازی صاحب نے جھوٹے اور بے بنیادالزامات لگائے،جاویدصادق فرنٹ مین یاکرپشن سچ ثابت ہوجائے سزاکیلئے تیار ہوں،عمران خان سی پیک کیخلاف سازشوں میں مودی سے بھی آگے نکل گئے،خوشحالی کے دشمن2نومبرکواسلام آبادنہیں بلکہ سی پیک کوبندکرنا چاہتے ہیں،جاویدصادق کو2008سے جانتاہوں،جاویدصادق کوآئی ٹی ٹاورکا پراجیکٹ پرویزالٰہی دورمیں الاٹ ہوا،پانامالیکس کے غبارے سے اب ہوانکل چکی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کی پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 26 اکتوبر 2016 19:53

شہبازشریف کاعمران خان کیخلاف26ارب54کروڑروپے ہرجانے کادعویٰ دائرکرنے ..

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26اکتوبر2016ء) : وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف نے عمران خان کے الزامات کو مستردکرتے ہوئے 26ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائرکرنے کا اعلان کردیا ہے،عدالت جاؤنگااورہرجانے کا نوٹس دائرکرونگا،فرنٹ مین یا کرپشن کے سچ ثابت ہوجائے سزاکیلئے تیار ہوں،اگرمیں مرجاؤں تو میرے بچوں کو سزادینا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے مجھ پر 26ارب54کروڑ روپے کرپشن کا الزام لگایا ہے،نیازی صاحب نے مجھ پر جھوٹے اور بے بنیادالزامات لگائے ہیں،عمران خان سی پیک کیخلاف سازشوں میں مودی سے بھی آگے نکل گئے ہیں،خوشحالی کے دشمن2نومبرکو اسلام آبادنہیں بلکہ سی پیک کوبندکرنا چاہتے ہیں،جاویدصادق کو آج سے نہیں 2008سے جانتا ہوں،جاویدصادق کو آئی ٹی ٹاورکا پراجیکٹ پرویزالٰہی دور میں الاٹ ہوا۔

(جاری ہے)

انہوں نے آج یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نیازی صاحب نے مجھ پر جھوٹے اور بے بنیادالزامات لگائے ہیں۔عمران خان کے جھوٹے الزامات کا خود جواب دینے آیا ہوں۔عمران خان نے ماضی میں بھی الزامات لگائے ،نیازی صاحب نے دو تین سال پہلے بھی کہا تھا کہ جنگلا بس پر70ارب لگے۔کہا گیا کہ جنگلا بس پر اتفاق فاؤنڈری کا سریا استعمال کیا گیا جبکہ اتفاق فاؤنڈری کی چمنیاں بندہوئے 17برس گزرگئے۔

لیکن ایک دھیلے کاثبوت سامنے نہ لاسکے۔میں نے کہا تھا کہ 35ارب روپے کرپشن کا ثبوت لائیں تو استعفیٰ دے دوں گا۔عمران خان کو جھوٹ نہیں بولنا چاہیے۔شہبازشریف نے کہاکہ 2014میں انہوں نے دھرنوں سے پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے سے دریغ نہیں کیا۔دھرنوں کی وجہ سے سی پیک کا اعلان 2014ء کی بجائے 2015میں ہوا۔دھرنوں کی وجہ سے چین کے صدر کا دورہ پاکستان ملتوی ہوا۔

انہوں نے کہا کہ شفاف ٹینڈرنگ سے عوام کے 112ارب روپے بچائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خوشحالی کے دشمنوں نے 2نومبرکو پاکستان بندکرانے کا منصوبہ بنایا ہے۔یہ اسلام آبادکو نہیں بلکہ سی پیک کوبندکرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان سی پیک کیخلاف سازشوں میں مودی سے بھی آگے نکل گئے ہیں۔سی پیک منصوبے پر برق رفتاری سے کام ہونے پر ان لوگوں کو تکلیف ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پانامالیکس کا معاملہ سپریم کورٹ میں ہے،وزیراعظم نے خودکوسپریم کورٹ میں پیش کرنے کا دلیرانہ فیصلہ کیا۔وزیراعظم نے فیصلہ کیا ہے کہ اس پر تکنیکی اعتراض نہیں اٹھائینگے۔پانامالیکس کے غبارے سے اب ہوانکل چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج عمران خان پر 26ارب54کروڑ روپے ہرجانے کا اعلان کروں گا۔کیونکہ عمران خان نے مجھ پر26ارب54کروڑ روپے کی کرپشن کا الزام لگایا۔

اب کہا گیا کہ جاویدصادق میرے فرنٹ مین ہیں۔میں اسلام آباد سے بھاگا ہواآیا کہ قوم کو حقائق سے آگاہ کروں۔پاکستان کے وسیع ترمفادات کیلئے چینی کمپنیوں کے سربراہان سے ملتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ان سے ہاتھ ملاتا ہوں چائے پلاتا ہوں اور کھانا کھلاتا ہوں۔جاویدصادق کو آج سے نہیں 2008سے جانتا ہوں۔میں ان لوگوں سے پاکستان کا خزانہ بھرنے کیلئے ملتاہوں۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آبادایئرپورٹ کا کنٹریکٹ پیپلزپارٹی کے دورمیں دیا گیا ،اسلام آبادایئرپورٹ سے پنجاب حکومت کا کوئی تعلق نہیں ہے۔جاویدصادق کو آئی ٹی ٹاورکا پراجیکٹ پرویزالٰہی دور میں الاٹ ہوا۔جبکہ عمران خان کہتے ہیں کہ جاویدصادق میرے فرنٹ مین ہیں۔وہ میرے جاننے والے ہیں لیکن عمران خان جو کاغذلہرا رہے ہیں وہ دکھائیں کہ اس میں کیاہے؟انہوں نے کہا کہ خان صاحب فرنٹ مین تو آپ کے ساتھ ہیں اور آپ کے فرنٹ مینوں کے ثبوت بھی ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات