اساتذہ کے 50 فیصد پرموشن کوٹہ کے خالی آسامیوں پر بی ٬ اے ٬ بی اے ایڈ سیکنڈ ڈویژن کے شرئط رکھ بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے زریعے محکمانہ امتحان لیا جائے٬ ایسوسی ایشن کا مطالبہ

بدھ 26 اکتوبر 2016 20:20

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2016ء) جے ٬ وی ٬ اور جے ٬ ای ٹیز اساتذہ کے 50 فیصد پرموشن کوٹہ کے خالی آسامیوں پر بی ٬ اے ٬ بی اے ایڈ سیکنڈ ڈویژن کے شرئط رکھ بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے زریعے محکمانہ امتحان لیا جائے یہ بات ایم ایڈ ٹیچر زایکشن کمیٹی کے چیئرمین صبور شاہ ٬ صدر ماسٹر حبیب اللہ عمران زئی جنرل سیکرٹری حاجی عبدالقادر ترین ٬ عبدالکریم اچکزئی ودیگر نے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ بعض عناصر کی مداخلت سے اساتذہ کا 50 فیصد پرموشن کوٹہ گزشتہ دس سالوں سے التواء کا شکار ہے کیونکہ بعض عناصر اساتذہ کو بغیر محکمانہ امتحان اور بی اے ٬ بی ایڈ تھرڈ ڈویژن کی شرئط پر پرموشن کرانا چاہتا ہے جو معصوم بچوں کی مستقبل تباہ کرنے کی مترادف ہے کیونکہ بغیر محکمانہ امتحان اور بی اے٬ بی ایڈ تھرڈ ڈویژن کی شرئط رکھنے پر اکثریت میں ناہل اساتذہ کی پرموشن ہوگی جو سیکنڈ ری لیول پر بچوں کو پڑھانے کی مہارت و صلاحیت نہیں رکھتے انہوں نے سیکرٹری تعلیم ڈاکٹر عمر بابر سے اپیل کی کہ جی وی اور جے ای ٹیز اساتذہ کے 50فیصد پرموشن کوٹہ کی خالی آسامیوں کیلئے بی اے٬ بی ایڈ سیکنڈ ڈویژن کی شرئط رکھ کر بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے زریعے محکمانہ امتحان لیا جائے ۔

۔

متعلقہ عنوان :