انگریزی اخبار میں شائع کروائی گئی متنازعہ خبر حکومت نے سٹینڈ لینا شروع کردیا

بدھ 26 اکتوبر 2016 20:15

انگریزی اخبار میں شائع کروائی گئی متنازعہ خبر حکومت نے سٹینڈ لینا شروع ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2016ء) انگریزی اخبار میں شائع کروائی گئی متنازعہ خبر کے حوالے سے حکومت نے آہستہ آہستہ سٹینڈ لینا شروع کردیا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ایک معتبر ٹی وی چینل پر مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی رانا افضل نے کہا ہے کہ وزیراعظم ہائوس میں اہم اجلاس ہوتے رہتے ہیں اور جو خبر انکشاف کی شکل میں شائع ہوا ہے اس طرح حکومتیں کرتی رہتی ہیں یہ کوئی عجیب بات نہیں ہے۔ حکومت ایسا اس لئے کرتی ہے کہ عالمی سطح پر پتہ چلے حکومت کا ایجنڈا کیا ہے اور اس کی پالیسی کیا ہے اور حکومت کیا کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فریقین میں ایسی باتیں ہونا ایک عام سی بات ہے۔