Live Updates

سانحہ پولیس ٹریننگ سینٹر میں پولیس جوانوں کی شہادت افسوسناک اورپورے ملک میں غم کی فضاء ہے‘ہم لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ‘ان کی قیادت پاکستانی قوم کی حیات ہے لیکن صرف افسوس اورمذمت سے کام نہیں چلے گا

پاکستان تحریک انصاف کے سابق ڈویژنل صدر ڈاکٹرمنیر بلوچ کا بیان

بدھ 26 اکتوبر 2016 20:15

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اکتوبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے سابق ڈویژنل صدر ڈاکٹرمنیر بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہاہے کہ سانحہ پولیس ٹریننگ سینٹر میں پولیس جوانوں کی شہادت انتہائی افسوسناک اورپورے ملک میں غم کی فضاء ہے ٬ہم لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ان کی قیادت پاکستانی قوم کی حیات ہے لیکن صرف افسوس اورمذمت سے کام نہیں چلے گا ‘ہمیں اس طرح کے واقعات کی روک تھام اورملزمان کوکیفرکردارتک پہنچاناہوگا صرف مذمت اورافسوس سے حکومت بری الزمہ نہیں ہونگی بلکہ سیکورٹی کی ناقص کارکردگی کا اعتراف کرکے اورغفلت پر فوری ایکشن لیناچاہئے ٬ڈاکٹرمنیر بلوچ نے کہاکہ عمران خان اور سرداریارمحمدرند٬جہانگیرترین ٬علیم خان اور دیگر نے فوراًً بلوچستان پہنچ کر لواحقین کے غم میں شرکت کی اس سے واضح ہوگیاکہ تحریک انصاف ہی مظلوموں ٬بے سہارا اور پاکستانی عاوم کے حقوق کی جنگ لڑنیوالی جماعت ہے انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے قوم پرست ٬مذہب پرست اور برسراقتدار جماعتوں کے سربراہان وک اتنی بھی توفیق نہیں ہوئی کہ وہ کسی مقتول کے جنازے میں شرکت یا زخمی کی عیادت کرے اس سے صاف ظاہرہے کہ بلوچستان کے موجودہ حکمران کو عوام کے غم سے کوئی تعلق نہیں بلکہ انہیں اقتدار کے مزے لینے ہے تاکہ وہ اپنی تجوریاں بھر سکیں ڈاکٹرمنیر بلوچ نے کہاکہ ہم ایک زندہ قوم ہے ہمارے حوصلے ایسے واقعات سے کم نہیں ہونگے بلکہ ایسے واقعات ہمارے اندر محب الوطنی کاجذبہ بڑھا کر ہمارے حوصلے مزید بلند کرتے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات