الائیڈ آفیسرز سٹاف کورس سٹاف کالج کوئٹہ کینٹ کے ارکان کاکوئٹہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کوئٹہ کینٹ کا دورہ

بدھ 26 اکتوبر 2016 20:12

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اکتوبر2016ء) الائیڈ آفیسرز اسٹاف کورس اسٹاف کالج کوئٹہ کینٹ کے شرکاء نے گذشتہ روز کوئٹہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کوئٹہ کینٹ کا دورہ کیا ۔جس میں 29ممالک سے آئے ہوئے آفسران اور ان کی فیملیز شامل تھیں۔ ان میں سری لنکا ٬ بنگلہ دیش ٬چین٬ جرمنی٬ انگلینڈ ٬نائیجریا ٬ نیپال اور دیگر ممالک شامل ہیں پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر ارباب عبدالودود نے غیر ملکی مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور بتایا کہ کمز کالج اعلیٰ تعلیمی لحاظ سے بلا شبہ اپنی مثال آپ ہے کمز نہ صرف پاکستان بلکہ دن دنیا بھر کے غیر ملکی طلبہ کو بھی یہاں تعلیم حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

بعدازاں وائس پرنسپل کمانڈر بریگیڈیئر محمد علیم نے الائیڈ آفیسرز کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کمز کالج میں ہر سال غیر ملکی طلبہ داخلہ لیتے ہیں اور یہاں یکساں نظام تعلیم پایا جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر کسی بھی قوم کا سرمایہ ہوتے ہیں اور کمز اپنی نوجوان نسل کو آگے بڑھنے کا بھر پور موقع فراہم کرتا ہے اور ہر آنے والے سال میں یہاں غیر ملکی طلبہ کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

علاوہ ازیں الائیڈ آفیسرز کو کالج کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا گیا جس میں الائیڈ آفیسرز نے انتہائی دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور یہاں طلبہ کو فراہم کی گئی جدید سہولیات اور تمام تر طبی آلات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا الائیڈ آفیسرز کا کہنا تھا کہ بلا شبہ کمز کالج نے 5سال کے انتہائی کم عرصہ میں خود کو بین الااقوامی میڈیکل کالجز کے معیار کے مطابق لا کھڑا کیا ہے۔ اور یہ بات خوش آئندہے کہ ہر سال غیر ملکی طلبہ کی تعداد بڑھتی جارہی ہے

متعلقہ عنوان :