تعلیم کے ساتھ ساتھ ہنر سے زندگی کو بہتر بناکر ملک وقوم کا نام روشن کیا جاسکتا ہے ‘سکولوںمیں زیرتعلیم بچیوں نے تین روزہ گرلز گائیڈکنیونس کیمپ میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ کہ وہ ہر میدان میں کامیاب ہوسکتی ہیں

کمشنر سبی ڈویژن میر سعید احمد جمالی کا اختتامی تقریب سے خطاب

بدھ 26 اکتوبر 2016 20:12

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اکتوبر2016ء) کمشنر سبی ڈویژن میر سعید احمد جمالی نے کہا ہے کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ ہنر سے زندگی کو بہتر بناکر ملک وقوم کا نام روشن کیا جاسکتا ہے اسکولوںمیں زیرتعلیم بچیوں نے تین روزہ گرلز گائیڈکنیونس کیمپ میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ کہ وہ ہر میدان میں کامیاب ہوسکتی ہیں ‘کنیونس کیمپ سے طالبات نے جوتر بیتی حاصل کی ہے ہمیں امید ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کے جوہر دیکھ کر سبی کو تعلیمی میدان میں سرخرو کریں گی ملک وقوم کی ٹرقی خوشحالی میں اپنا کردار ادا کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی اسکول سبی تین روزہ کنیونس کیمپ کی اختتامی تقریبات میں بطور مہمان خصوصی خطا ب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سبی سیف اللہ کھیتران ٬ ڈی پی او سبی سردار محمد حسن موسیٰ خیل ٬ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سبی میر رحمت اللہ گشکوری ٬ اسسٹنٹ کمشنر سبی سمیع اللہ کاکڑ ٬ ڈی ای او ایجوکشن سبی محمد بلال ٬ ڈی او فیمل مسسزتنویر٬ پرنسپل گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی اسکول مس نسیم طارق سپریٹنڈنٹ راجہ افتخار الزماں کیانی ٬ وسیم احمد قریشی٬ سید طاہرعلی ٬ ریاض ندیم نیازی ٬ خرم شہراد کے علاوہ مختلف اسکولوں کی ہیڈ مسٹریس طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی پروقار تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعات عریبہ نے حاصل کی جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض مس خالدہ پروین نے سرانجام دئیے تقریب سے کمشنر سبی ڈویژن میر سعید احمد جمالی ٬ ڈپٹی کمشنر سبی سیف اللہ کھیتران ٬ محمد بلال ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ سبی کے تمام اسکولوں کو درپیش مسائل کے خاتمہ کیلئے رول پلے کرہی ہیں اسکولوں میں زیر تعلیم بچیوں کے بہتر مستقبل کیلئے اساتذہ کرام اپنی صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے ان کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں آنے والے چیلنجز کا مقابل کرنے کیلئے ان کی تربیت کریں تاکہ ہمارا مستقبل روشن ہوجائیں پاکستان کو باہمت محنتی خواتین ونوجوان کی ضرورت ہے اور اساتذہ کرم ہی ان کی بہتر پرورش کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ آج کے دن جس محنت کا مظاہرہ ان بچیوں نے کیا ہے ہم سب ان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں تین روز کنیونس کیمپ کے دوران جو تربیت ملی ہے ہمیں امید ہے کہ وہ اس سے فائدہ مند ہونگی اور آنے والے کل میں اپنا کردار ادا کریں گے اس موقع پر صوبائی گرلز گائیڈ ٹرینر شازیہ خرم نے بتایا کہ کنیونس کیمپ کا مقصد گرلز گائیڈ ز کو تربیت کی فراہمی ہے انٹرنیشنل ایورڈز کے مومع پر ایسے پروگرامز میں حصہ لینے کا سرٹیفکیٹ ضروری ہے انہوں نے بتایا کہ آج کل کے حالات میں لڑکیوںکو اپنے گھروں سے نکلنا مشکل ہوتا ہے گرلز گائیڈ زکے رہائیشی کیمپ کیلئے کئی کئی دن گھروں سے باہر رہنا ضروری ہے کنیونس کیمپ بھی رہائیشی کیمپ کے برابر اپنی اہمیت کا حامل ہے تین روزہ کنیونس کیمپ میں ضلع بھر کے 6ہائی اسکولز کی 120گرلز گائیڈ نے حصہ لیا مذکورہ کیمپ میں شیلٹر بنانے مختلف ماڈلز گیجٹ بنانے ولگانے کے پرانے اور جدید طریقے بتائے گئے تاکہ جدید چیلنجز کا مقابلہ کیا جاسکے گائیڈ ز کی تربیت کے ساتھ ساتھ ان کو امور خانہ داری کی بھی تربیت دی گئی تاکہ وہ اپنی زندگی میں کامیاب کے ساتھ پر مشکل کا مقابلہ کرسکیںاختتامی تقریبات میں کمشنر سبی ڈویژن میر سعید احمد جمالی کی جانب سے نقد انعامات دئیے گئے جبکہ ڈپٹی کمشنر سبی سیف اللہ کھیتران نے 20ہزار روپے نقد دینے کا اعلان کیا صوبائی گرلز گائیڈٹرنیر مس شازیہ خرم نے اسناد بھی تقسیم کیں قبل ازیں مہمانوں کی آمد پر گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی اسکول کی طالبات نے بینڈ کا مظاہر ہ کیا تمام مہمانوں نے گرلز ماڈل ہائی اسکول ٬ گرلز ہائی اسکول ریلوے کالونی ٬ گرلز ہائی اسکول غریب آباد٬ گرلز ہائی اسکول الہ آباد٬ گرلز ہائی اسکول سبی ٹاؤن اور گرلز ہائی اسکول دہپال خودر کے کنیونس کیمپ کا تفصیلی معائنہ و جائز ہ لیا مہمانوں کو گرلز گائیڈ نے کیمپ میں بے کار چیزوں سے بنائے کا ماڈلز امور خانہ داری کیمپنگ سمیت کڑائی سلائی کے طریقہ اور گھر کو خوبصورت بنانے کے انداز کے حوالے سے تفصیلی آگہی فراہم کی تمام ضلعی آفیسران نے گرلز گائیڈ کی اس کاوشوں کو سراہتے ہوئے بچیوں کے ٹیلنٹ کی تعریف کی ۔

متعلقہ عنوان :