پولیس ٹریننگ سینٹرپرحملہ نے کئی سوالات کوجنم دیا‘ چارماہ میں 2بڑے سانحات صوبائی حکومت کی ناکامی ونااہلی کامنہ بولتا ثبوت ہے ‘شہداء کی میتوں کونجی ویگنوں کی چھتوںمیں آبائی علاقوں بھجوانے سے صوبائی حکومت کاسانحہ کے شہداء کے دکھ وغم اوران کے لواحقین سے ہمدردی کے جھوٹے دعوے ثابت ہوئے جس سے پوری قوم کاسرشرم سے جھک گیا ہے

جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری وڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولاناعبدالغفورحیدری٬مولاناعصمت اللہ٬مولاناقمرالدین٬حافظ حسین احمد٬سیدمحمدفضل آغا٬مولانامحمدحنیف اورمولاناصلاح الدین ایوبی کا مشترکہ بیان

بدھ 26 اکتوبر 2016 20:12

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اکتوبر2016ء) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری وڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولاناعبدالغفورحیدری٬مولاناعصمت اللہ٬مولاناقمرالدین٬حافظ حسین احمد٬سیدمحمدفضل آغا٬مولانامحمدحنیف اورمولاناصلاح الدین ایوبی نے کہاہے کہ پولیس ٹریننگ سینٹرپرحملہ نے کئی سوالات کوجنم لیاہے چارماہ کے دوران دوبڑے سانحات صوبائی حکومت کی ناکامی ونااہلی کامنہ بولتاثبوت ہے شہداء کی میتوں کونجی ویگنوں کی چھتوںمیں اپنے آبائی علاقوں بھجوانے سے صوبائی حکومت کاسانحہ کے شہداء کے دکھ وغم اوران کے لواحقین سے ہمدردی کے جھوٹے دعوے ثابت ہوئے جس سے پوری قوم کاسرشرم سے جھک گیا‘صوبائی حکومت کواس پرمعافی مانگے وزراء اوروی آئی پیزخودجہازوں اورمہنگی گاڑیوں میں سفرکرتے ہیں جبکہ شہداء کی لاشوں کوایمولنس فراہم کرنے کے بجائے نجی ویگنوں میں بھجواکربے حسی کاثبوت دیاجس سے عوام میں شدیدغم وغصہ پایاجاتاہے انہوں نے کہاکہ پاسنگ آوٹ پریڈکے بعدنہتے پولیس کیڈٹس کوتربیتی مرکزمیں کیوں رکھاگیاان کے پاس اسلحہ نہیں تھاتوان کے تحفظ کے لئے کیوں اقدامات نہیں کئے گئے تھے دہشت گردوں کوکس نے اطلاع دی وفاقی حکومت جوڈیشل کمیشن تشکیل دیکرشفاف تحقیقات کے بعدملوث ذمہ داروں کوعبرتناک سزادی جائے انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے لوگوں کاشکوہ ہے کہ ہمارامسئلہ پانامالیکس اوردھاندلی نہیں بلکہ دہشت گردی اورناانصافیاں ہیںجوکسی کونظرنہیںآرہیںانہوں نے کہاکہ غم اوردکھ کے اس موقع پرہمیں یکجیتی کامظاہرہ کرناہوگاحکومت کواپنی ذمہ داری اداکرنی ہوگی شہداء کے لواحقین کوبڑامعاوضہ دیاجائے٬زخمیوں کے علاج میں غفلت برتنے کے بجائے ان کی دیکھ بھال کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے اورآئندہ ایسے سانحات کی روک تھام کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔

متعلقہ عنوان :