کوہاٹ انٹرکلب ہاکی چیمپئن شپ کا آغاز٬ افتتاحی میچ میں گلشن گرین نے قاضی الیون کلب کو دو صفر سے شکست دی

بدھ 26 اکتوبر 2016 20:08

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کی ہدایت پر انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ کے سلسلے میں کوہاٹ ڈسٹرکٹ انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ شروع ہوگئی جس کے افتتاح میچ میں گلشن گرین نے قاضی الیون کلب کو دو صفر سے شکست دیدی ٬ چیمپئن شپ کا باضاطہ افتتاح ڈسٹرکٹ کونسلر فیض بولونے کیا ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کوہاٹ سکندر شاہ٬صدر ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن خلیل٬ پی ایچ ایف ریپ منظور٬ سیکرٹری ڈسٹرکٹ کوہاٹ ہاکی ایسوسی ایشن محمد آصف سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں ۔

(جاری ہے)

افتتاحی میچ گلشن گرین اور قاضی الیون کے مابین کھیلاگیا جس میں قاضی الیون نے دو صفر سے کامیابی حاصل کی ۔ ٹورنامنٹ میں ڈسٹرکٹ کوہاٹ کے ساتھ رجسٹر ڈ تمام ٹیمیں شرکت کررہی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :