پاک سر زمین پارٹی کی جانب سے عوامی رابطہ مہم جاری٬ 30اکتوبرکوجنرل ورکرز کنونشن کا انعقاد کیاجائیگا٬ سید مصطفی کمال

عوامی طاقت سے کرپٹ اور نااہل سیاستدانوں کو اپنے قبلے ٹھیک کرنے پر مجبور کردیں گے٬ عوام کے تمام بنیای حقوق لے کر رہیں گے٬ڈاکٹرصغیر

بدھ 26 اکتوبر 2016 20:08

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) پاک سر زمین پارٹی کی جانب سے بھرپور عوامی رابطہ مہم جاری ہے٬پارٹی کی جانب سے 30اکتوبر بروز اتوار جنرل ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔ چیئر مین سید مصطفی کمال نے گلستانِ جوہر کا دورہ کیا جس میںعلاقہ مکین اور تاجروں سے ملاقات کی ٬پارٹی کارکنان کوجنرل ورکرزکنونشن میں شرکت کی دعوت دی اور عوام کے بھرپور ساتھ دینے پہ ان کا شکریہ ادا کیا نیز انہوں نے کہا کہ جنرل ورکرز کنونشن کے بعد عوامی طاقت سے کرپٹ اور نااہل سیاستدانوں کو اپنے قبلے ٹھیک کرنے پر مجبور کردیں گے اور عوام کے ساتھ مل کر ان کے تمام بنیای حقوق لے کر رہیں گے۔

عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں سیکریٹری جنرل رضا ہارون نے بھی کورنگی ٹائون کا دورہ کیا عوام سے ملاقات کی ٬ان کے مثائل سنے اور ٹائون کے ورکرز اجلاس سے خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

نیز سینئر وائس چیئر مین ڈاکٹر صغیر نے بھی بلدیہ ٹائون آفس کا دورہ کیا٬ عوام کے ساتھ حضرت سید سخی سلطان میاں قادری کے دربار پر حاضری دی ٬ گھانچی محلہ میں حضرت عبداللہ میاں قادری سے ملاقات کی اور فشر مین کچھی میانہ جماعت کے ذمہ داران اور آزاد کونسلر سے ملاقات کی ۔

اس موقع پر کچھی میانہ جماعت کے ذمہ داران نے اپنے بھرپور ساتھ کی یقین دہانی بھی کروائی۔وائس چیئر مین وسیم آفتاب ٬ ممبر سینٹرل ایکزیکٹو کمیٹی ساجد رشید اور ممبر نیشنل کونسل محمد دلاورنے بھی ڈسٹرکٹ سائوتھ ٬رنچھوڑلائن کا دورہ کیا جہاں تینوں رہنمائوں نے ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عوام کی جانب سے اتنے مختصر وقت میںبڑی تعداد میں شرکت پر اظہارِ تشکر کیااور ورکرز کو کنونشن میں مدعو کیا۔ عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں جاری تمام اجلاسوں میں شہداء کوئٹہ کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی گئی ٬اجلاسوںمیں عوام بالخصوص خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور مصطفی کمال اور انیس قائم خانی کی قیادت پہ بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :