ضلعی انتظامیہ کی 18سال سے کم عمر بچوں کو سگریٹ فروخت کر نے والے دکانداروں اورسگریٹ نو شی کر نے والے افراد کے خلاف کارروائی

بدھ 26 اکتوبر 2016 20:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان کی ہدایت پر تمام ٹا ئونز نے شہر کے مختلف علا قوں میں سکولز و کا لجز سے 50میٹر تک کے فاصلے پر واقع سگریٹ فروخت کر نے والی دکانوں اور 18سال سے کم عمر بچوں کو سگریٹ فروخت کر نے والے دکانداروں اور پبلک مقامات پر سگریٹ نو شی کر نے والے افراد کے خلاف بھر پور کارروائی کی۔

تفصیل کے مطا بق شا لیمار ٹا ئون انتظامیہ نے اپنے متعلقہ علاقوں میں کارروائی کر تے ہوئے سکول و کالجز سے 50میٹر تک کے فاصلہ پر واقع سگریٹ فروخت کر نے والی3دکانوں کو سیل کر دیا جبکہ پبلک مقامات پرچیکنگ کے دوران تمباکو نو شی کر نے والی15افراد کو وارننگ دی گئی۔اسی طرح واہگہ ٹا ئون انتظامیہ نے کارروائی کر تے ہوئے سکول و کالجز سے 50میٹر تک کے فاصلہ پر واقع سگریٹ فروخت کر نے والی3دکانوں کو سیل کر دیا اور پبلک مقامات پرچیکنگ کے دوران تمباکو نو شی کر نے والی08افراد کو وارننگ دی گئی جبکہ 18سال سے کم عمر بچوں کو سگریٹ فروخت کر نیوالی 2دکانوں کو بھی سیل کر دیا۔

(جاری ہے)

نشتر ٹا ئون انتظامیہ نے کارروائی کر تے ہوئے سکول و کالجز سے 50میٹر تک کے فاصلہ پر واقع سگریٹ فروخت کر نے والی10دکانوں کو سیل کر دیا جبکہ 18سال سے کم عمر بچوں کو سگریٹ فروخت کر نیوالی5دکانوں کو بھی سیل کر دیا۔عزیز بھٹی ٹا ئون انتظامیہ نے کارروائی کر تے ہوئے سکول و کالجز سے 50میٹر تک کے فاصلہ پر واقع سگریٹ فروخت کر نے والی1دکان کو سیل کر دیا جبکہ 18سال سے کم عمر بچوں کو سگریٹ فروخت کر نیوالی 5دکانوں کو بھی سیل کر دیا۔

گلبرگ ٹا ئون انتظامیہ نے کارروائی کر تے ہوئے سکول و کالجز سے 50میٹر تک کے فاصلہ پر واقع سگریٹ فروخت کر نے والی5دکانوں کو سیل کر کے ان کے مالکان کو گرفتار کروا دیا۔راوی ٹا ئون انتظامیہ نے کارروائی کر تے ہوئے پبلک مقامات پرچیکنگ کے دوران تمباکو نو شی کر نے والی07افراد کو وارننگ دی۔ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر میں تمباکو نوشی ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد کروایا جا رہا ہے اور اس ضمن میں کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔