کرشن نگر کے علاقہ میںڈکیتی کی واردات ڈاکو ایک گھر سے 15تولے سونا ٬68ہزار روپے٬300سو ڈالر لے اڑے

بدھ 26 اکتوبر 2016 20:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) کرشن نگر کے علاقہ میں ڈاکو سید شہری محمد رضا کے گھر سے 15تولے سونا ٬68ہزار روپے٬300سو ڈالر لے اڑے ٬تھانہ کرشن نگر نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کرشن نگر کا رہائشی سید محمد رضا دفتر سے دوپہر کے وقت گھر آیا اس نے اپنے کمرے میں شک پڑنے پر الماری کھولی تو اس میں 15 تو لے سونا ٬68ہزار روپے ۔300سو ڈالر غائب تھے جس کی اس نے پولیس کو اطلاع کی ۔ذرائع کے مطابق سید محمد رضا نے دو روز قبل دو لڑکیوں کو گھر میں ملازم رکھا جو اس و اردات کے بعد غائب ہیں۔پولیس نے واردات کی جگہ سے ضروری نمونے حاصل کرکے تحقیقات شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :