آنیوالی نسلوں کو ’’جلتا ‘‘ہوا نہیں ’’چلتا ‘‘ہواپا کستا ن دینا چا ہتے ہیں ‘ ڈاکٹر یاسمین راشد

دو نومبر اسلام آباد کا لاک ڈاؤن کا فیصلہ اٹل ہے ٬حکومت نے ہوش کے نا خن نہ لئے تو دھرنا پورے ملک میں پھیل سکتا ہے

بدھ 26 اکتوبر 2016 19:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) ایڈوائزر چیئر مین تحر یک انصاف ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ آنیوالی نسلوں کو ’’جلتا ‘‘ہوا نہیں ’’چلتا ‘‘ہواپا کستا ن دینا چا ہتے ہیں ٬ہماری جنگ جمہوریت یا سی پیک کے خلاف نہیںبلکہ کرپشن کے خلاف ہے ٬دو نومبر اسلام آباد کا لاک ڈاؤن کا فیصلہ اٹل ہے ٬حکومت نے ہوش کے نا خن نہ لئے تو دھرنا پورے ملک میں پھیل سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیا لا ت کا اظہار انہو ں نے واپڈا ٹا ون اور جو ہر ٹائون میںاسلام آباد لاک ڈاؤن کے حوالے سے مشاورتی اجلاس میں پرفیشنل فورم تحریک انصاف اور کا رکنوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔ ایڈ ئوائزر چیئر مین تحر یک انصاف ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا ہے کہ ہماری جنگ جمہوریت یا سی پیک کے خلاف نہیںبلکہ احتسا ب کیلئے ہے اور ہم چاہتے ہے کہ آنیوالی نسلوں کو ’’جلتا ‘‘ہوا نہیں ’’چلتا ‘‘ہوا پا کستا ن دیں۔

انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی لیڈر شپ اور کارکنان کی ممکنہ گرفتاریوں یا نظر بند کئے جا نے کی صورت میںحکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا ہے کہ دو نومبر اسلام آباد کا لاک ڈاؤن کا فیصلہ اٹل ہے اوراگرحکومت نے ہوش کے نا خن نہ لئے تو دھرنا پورے ملک میں پھیل سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :