اورنج لائن منصوبے 53فیصد کام مکمل٬ سکیورٹی ہر لحاظ سے یقینی بنائی جائے ‘ خواجہ احمد حسان

منصوبے پر کام کی رفتار کا جائزہ لینے کے سلسلے میں اجلاس ٬ سانحہ کوئٹہ کے شہدا ء کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی

بدھ 26 اکتوبر 2016 19:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) سٹیرنگ کمیٹی کے چیئرمین خواجہ احمد حسان نے ہدایت کی ہے کہ اورنج لائن منصوبے کی سکیورٹی ہر لحاظ سے یقینی بنائی جائے٬ کنٹریکٹرز ٬مزدوروں اور دیگر کارکنوں کے کوائف کی مکمل چھان بین کے بعد انہیں ملازمت پر رکھیں اور سائٹ آفس ‘ کاسٹنگ یارڈز اور منصوبے سے متعلقہ دیگر مقامات پر آنے جانے والوں کی مکمل چیکنگ کی جائے ٬ پاک فوج اور سکیو رٹی اداروں کے افسر اور جوان دہشت گردی سے نجات کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں٬سانحہ کوئٹہ کے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ۔

وہ گزشتہ روز منصوبے پر کام کی رفتار کا جائزہ لینے کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس کے دوران سانحہ کوئٹہ کے شہداء کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔

(جاری ہے)

خواجہ احمد حسان نے کہا کہ میٹرو سسٹم دنیا کے 153شہروں میں رائج ہے ‘ لاہور میں اس کا آغاز صوبائی دارالحکومت کو بین الاقوامی شہروں کی صف میں شامل کر دے گا ۔انہوں نے ہدایت کی کہ منصوبے پر عمل در آمد کے دوران شہریوں کی سہولت کو ہر چیز پر فوقیت دی جائے ۔

جان لیوا حادثات سے بچنے کے لئے واسا ‘ پی ٹی سی ایل اور دیگر محکمے اپنے اپنے مین ہولز کی نگرانی کریں اور ان پر کورز کی فراہمی کو یقینی بنائیں-گورنمنٹ ہائی سکول چھپر سٹاپ ملتان روڈ کے زیر تعمیر بلاک کا تعمیراتی کام تیز کیا جائے‘منصوبے کے لئے پر ی کاسٹ کئے جانے والے ٹرانزم اوریو ٹب گرڈرز ایک سے دوسری جگہ لے جانے کے لئے ٹریفک پولیس سے مکمل کوآرڈی نیشن رکھی جائے ۔

پیکج ون کے 11ایلی ویٹڈ سٹیشنوں کا تعمیراتی کام دسمبر تک مکمل کرنے کے لئے تمام ممکن وسائل بروئے کا ر لائے جائیں۔جنرل منیجر نیسپاک سلمان حفیظ نے اجلاس کو بتایاکہ اورنج لائن میٹرو ٹرین پراجیکٹ کا 53فیصدتعمیراتی کام مکمل کرلیا گیا ہے ۔ڈیرہ گجراں سے چوبرجی تک پیکیج ون کا64فیصد‘ چوبرجی سے علی ٹائون تک پیکیج ٹو کا44فیصد ‘پیکیج تھری ڈپو کا 50فیصد جبکہ پیکیج فور سٹیبلینگ یارڈ کی تعمیر کا 49فیصد کام مکمل کیا جا چکا ہی- اجلاس میںچیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید‘ چیف انجینئر ٹیپا سیف الرحمن‘ لیسکو‘پی ٹی سی ایل ‘ سوئی گیس ‘ ریلوے اور دیگر متعلقہ محکموں کے اعلی افسران کے علاوہ منصوبے کے چینی کنٹریکٹر سی آر نورنکو اور چائنہ انجینئر نک کنسلٹنس کے نمائندوں اور مقامی کنٹریکٹرز نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :