سکھر انتظامہ کی مثالی کارکردگی ٬سکھر شہر دن میں بھی روشنیوں کا شہر بن گیا

دن کے اوقات میں اسٹریٹ لائٹ آن ٬ شہریوں کا اظہار تشویش

بدھ 26 اکتوبر 2016 19:56

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2016ء)سکھر انتظامہ کی مثالی کارکردگی ٬سکھر شہر دن میں بھی روشنیوں کا شہر بن گیا ٬دن کے اوقات میں اسٹریٹ لائٹ آن ٬ شہریوں کا اظہار تشویش ٬ تفصیلات کے مطابق سکھر ضلعی انتظامیہ کی مثالی کارکردگی کے باعث سندھ کا تیسرا بڑا شہر دن میں بھی روشنیوں کے شہر کا منظر پیش کر رہا ہے سکھر کے مختلف علاقوں میں شہریوں کی سہولیات کیلئے کروڑوں روپے کی لاگت سے لگائی جانیوالی سیولر سسٹم اسٹریٹ لائٹ انتظامیہ کی مبینہ غفلت اور متعلقہ عملے کی لاپرواہی کے باعث دن کے اوقات میں بھی چل رہی ہے ایک تو سکھر جس کے شہری آئے دن بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور خراب ٹرانسفارمر کی درستگی اور اسٹریٹ لائٹ نہ ہونے کے حوالے سے احتجاج کرتے ہوئے نظر آتے ہیں ویہی دن کے اوقات میں اسٹریٹ لائٹ چلنے پر سکھر کے شہریوں نے اظہار تشویش کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے عوام کے ٹیکسوں سے ملنے والے رقوم کی بدولت لگائے جانی والی اسٹریٹ لائٹ کو رات کے وقت ہی چلائی جائے اور غفلت اور لاپرواہی برتنے والے عملے کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے ۔