سکھر٬کوئٹہ سانحے کیخلاف وکلاء برادری کا عدالتی کا روائی کابائیکاٹ٬ احتجاجی مظاہرہ اور حکومت کیخلاف نعرے بازی

بدھ 26 اکتوبر 2016 19:53

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2016ء)کوئٹہ سانحے کے خلاف سکھر میں وکلاء برادری کی جانب سے عدالتی کا روائی کابائیکاٹ٬ احتجاجی مظاہرہ اور حکومت کے خلاف نعرے بازی تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں دہشتگردوں کی جانب سے پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملہ کر کے ساٹھ سے زائد پولیس اہلکاروں کو شہید اور ایک سو پندرہ سے زائد اہلکاروں کو زخمی کرنے کے واقعہ کے خلاف سکھر کی وکلاء برادری نے عدالتی کا روائی کا بائیکاٹ کیا اور بعد ازاں وکیل رہنمائوں شفقت رحیم راجپوت٬ قربان کلوڑ و دیگر کی قیا دت میں سیشن کو رٹ سکھر کے احاطے میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی اس مو قع پر وکلا رہنمائوں نے خطاب کرتے ہو ئے کوئٹہ سانحے کی سخت الفاظ مین مذمت کی اور اتنی بڑی تعداد میں پولیس کے اہلکاروں کی شہا دت کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا اس موقع پر رہنما ئوں نے مزید کہا کہ وکلاء برادری بھی دہشت گر دی کے خلاف جنگ میں پاک فوج اور قوم کے ساتھ ہے انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ نینشل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کیا جا ئے اور ایسے سیکیورٹی انتظامات کیے جا ئیں تاکہ مستقبل مین ایسا کوئی واقعہ دوبارہ نہ پیش آسکے وکلاء کی جانب سے عدالتی کا روائی کے باعث سیشن کورٹ سکھر و دیگر ماتحت عدالتوں مین مقدمات کی سماعت نہ ہوسکی اور دور دراز علاقوں سے آئے ہو ئے سائلین کوخالی ہاتھ واپس جانا پڑا ۔