سیاسی جماعتوں کا شفاف انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کو آزاد٬ خود مختار بنانیکا مطالبہ

الیکشن کمیشن کو مالی خودمختاری ٬قومی بجٹ کا ایک فیصد مختص ٬نگران حکومت کی مداخلت ختم کی جائے٬ دفعہ62اور 63پر پورا اترنے والے امیدواروں کو الیکشن لڑنے دیا جائے انتخابی اخراجات اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے الیکٹرانک میڈیا پر اشتہار بازی کا نوٹس لیا جائے٬سیاسی جماعتوں کی جانب سے الیکشن کمیشن کو انتخابی ضابطہ اخلاق بنانے کیلئے تجاویز

بدھ 26 اکتوبر 2016 19:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2016ء) سیاسی جماعتوں نے ملک میں شفاف انتخابات کرانے کیلئے الیکشن کمیشن کو آزاد اور خود مختار بنانے کا مطالبہ کیا ہے ٬الیکشن کمیشن کو مکمل طور پر مالی خودمختاری دی جائے اور قومی بجٹ کا ایک فیصد الیکشن کمیشن کے لئے مختص کیا جائے ٬نگران دور حکومت کا الیکشن کمیشن میں مداخلت ختم کی جائے ٬انتخابات سے 6ماہ قبل الیکشن کمیشن اپنا ٹی وی چینل شروع کرے یا پھرپی ٹی وی کو الیکشن کمیشن کے تابع بنایا جائے ٬انتخابات میں دفعہ62اور 63پر پورا اترنے والے امیدواروں کو الیکشن لڑنے دیا جائے ٬انتخابی اخراجات اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے الیکٹرانک میڈیا پر اشتہار بازی کو نوٹس لیا جائے سیاسی جماعتوں کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو انتخابی ضابطہ اخلاق بنانے کیلئے تجاویز دے دی گئی بدھ کے روز الیکشن کمیشن آف پاکستان میں انتخابی ضابطہ اخلاق کے حوالے سے مشاورتی اجلاس میں پاکستان پاکستان تحریک انصاف ٬اے این پی ٬مسلم لیگ ن٬پاکستان مسلم لیگ٬پاکستان عوامی لیگ٬ایم کیو ایم ٬ جماعت اسلامی٬پشتونخوا ملی عوامی پارٹی ٬پاکستان پیپلز پارٹی اور دیگر سیاسی جماعتوں نے شرکت کی اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے ممبران صاحبزادہ یعقوب اور عائشہ سید نے کہاکہ الیکشن کمیشن کو مکمل طور پر آزاد اور غیر جانبدار بنایا جائے انتخابی ضابطہ اخلاق اور انتخابی اخراجات پر سختی سے کنٹرول کیا جائے اور الیکشن کے دنوں میں پی ٹی وی کو الیکشن کمیشن کے ماتحت کیا جائے اور ان کے تمام پروگرامز کی نگرانی کی جائے پاکستان مسلم لیگ ق کے سینیٹر کامل علی آغانے کہاکہ الیکشن کمیشن کو مکمل طور پر آزاد اور خود مختار بنایا جائے اور انتخابات کے موقع پر ایک بڑا جلسہ کرنے کی اجازت دی جائے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سینیٹرعثمان کاکڑ نے کہاکہ ملک میں شفاف انتخابات کرانے کیلئے الیکشن کمیشن کو بااختیار بنانا بے حد ضروری ہے قومی بجٹ میں الیکشن کمیشن کیلئے ایک فیصد بجٹ مختص کیا جائے الیکشن سسٹم کو مضبوط بنانے کیلئے لینڈ ریفارم کئے جائیں تاکہ صرف جاگیردار اور سرمایہ دار ہی پارلیمنٹ کا حصہ نہ بن سکیں انہوںنے کہاکہ شفاف انتخابات کیلئے مردم شماری بے حد ضروری ہے اور تمام تر حلقہ بندیاں الیکشن کمیشن کی نگرانی میں کی جائیں انہوںنے کہاکہ انتخابات سے قبل تمام تر پاکستانیوں کوشناختی کارڈ جاری کیا جائے الیکشن کمیشن خود بھی ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کرانے کیلئے اقدامات کرے کیونکہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر آج تک کسی کو بھی سزا نہیں دی گئی ہے انہوںنے کہاکہ الیکشن میں پیسے کا استعمال روکنے کیلئے اقدامات بے حد ضروری ہیں الیکشن سے قبل پی ٹی وی کو اپنا ٹی وی چینلز کھولنا چاہیے یا پھر پاکستان ٹیلی ویژن کو الیکشن کمیشن کے کنٹرول میں دینا چاہیے تاکہ ہر چھوٹی بڑی سیاسی جماعت کو ٹی وی پر اپنا موقف قوم کے سامنے پیش کرنے کے یکساں مواقع مل سکے پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سردار لطیف کھوسہ نے کہاکہ ہم نے الیکشن کمیشن کو تجویز دی ہے کہ صرف ضابطہ اخلاق بنانے سے مسائل حل نہیں ہونگے بلکہ اس پر عمل درآمد بھی ضروری ہے الیکشن کمیشن کو مکمل طور پر بااختیار بنانے کیلئے قانون سازی کی جائے انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن کے عملے کو انتخابات کیلئے بھرپور ٹریننگ ملنی چاہیے اور انتخابات پر مامور ریٹرننگ افسران کسی او ر ادارے سے لینے کی بجائے الیکشن کمیشن کے پاس اپنے ہونے چاہیے انہوںنے کہاکہ انتخابی اخراجات کو کم کیاجائے تاہم جلسوں پر پابندی یا قدغن لگانا درست نہیں ہے تاہم اس کی نگرانی کی جائے اس موقع پر جے یوآئی کے مولانا امجد اللہ نے کہاکہ جے یوا ٓئی نے یہ تجویز دی ہے کہ جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کا راستہ روکنے کے لئے الیکشن کو سستا کرنا ہوگاالیکشن سے دھاندلی کے خاتمے کیلئے بائیو میٹرک سسٹم کو نافذ کرنا بے ھد ضروری ہے انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن کو یہ بھی تجویز دی ہے کہ انتخابات میں حصہ لینے والے میدواروں کو دفعہ62اور63پر پورا اترنے کا پابندی بنایا جائے خواتین کو ووٹ کا حق دیا جائے اور نگران حکومتوں کو الیکشن کے معاملات میں مداخلت نہ کرنے کا پابند بنایا جائے ۔

۔۔۔۔اعجاز خان

متعلقہ عنوان :