سپیشل انوسٹی گیشن یونٹ کی کارروائی٬ چوری کی وارداتوں میں ملوث 2گینگز کے 06ملزمان گرفتار

بدھ 26 اکتوبر 2016 19:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اکتوبر2016ء)اسلام آبادپولیس کے سپیشل انوسٹی گیشن یونٹ(SIU)کی کارروائی٬ چوری اور سرقہ بالجبر کی وارداتوں میں ملوث02گینگز کے 06ملزمان گرفتار ٬ ملزمان کے قبضہ سے نقدی ایک لاکھ60ہزار روپے ٬ لاکھوںروپے مالیت کا چھینا گیا الیکٹرانکس کا سامان اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ پسٹل30بوربمعہ 03روندبرآمد کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد سا جد کیا نی کے احکامات کی روشنی میں ایس پی انوسٹی گیشن کیپٹن (ر)محمد الیاس نے ڈی ایس پی سی آئی اے بشیر احمد نون کی زیر نگرانی انسپکٹر محمد بشیر ٬محمد ریاض میکنASI ا ور جوانوں پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی ٬ پولیس ٹیم نے خطر ناک اور منظم گینگز کی06 ملزمان کو ٹیکنیکل طریقہ سے ٹریس کرکے گرفتار کرلیا ٬ ملزمان میں سعید منور ولد منور احمد قوم گجر ساکن محلہ رحمت آباد گجرات٬محمد خان ولد ولی محمد ساکن بھوآنہ تحصیل و ضلع چنیوٹ ٬ منظور حسین ولد محمد حسین ساکن چک نمبر161NBتحصیل سلانوالی ضلع سرگودھا٬منظر عباس ولد شہادت حسین ساکن چک نمبر156شمالی تحصیل و ضلع سرگودھا٬محمد منظور ولد محمد لطیف ساکن میراکو اسلام آباد اورسید عقیل شاہ ولد سید آصف حسین شاہ ساکن چک نمبر187چک جھمرہ ضلع فیصل آباد شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

ملزمان کے قبضہ سے نقدی ایک لاکھ60ہزار روپے ٬ لاکھوں روپے مالیت کا چھینا گیا الیکٹرانکس کا سامان اور وارداتوں میں استعمال ہونے والاپسٹل 30 بوربمعہ 03روندبرآمد کرلیاگیا ۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان بالا نے ذیل واردات کا انکشاف کیا ہے۔ملزمان سیریل نمبر1-2نے مورخہ27-12-15کو مسمی ایاز احمد پیرزادہ ساکن مکان نمبر199گلی نمبر 12سیکٹر ای الیو ن فورکے گھر چوری کی واردات مذکورہ کے گھریلو ملازم محمد سلیم کی مدد سے کی جس کی مقدمہ نمبر327مورخہ 29-12-15 بجرم 381/411ت پ تھانہ گولڑہ شریف درج رجسٹر ہوا۔

ملزمان مندرجہ سیریل نمبر3-6نے مورخہ12-01-14کو 7:30بجے رات مسمی ڈاکٹر چوہدری محمد شفیع ساکن فلیٹ نمبر7/Dبلاک نمبر27-Dگلی نمبر91سیکٹر جی الیو ن تھر ی اسلام آباد کے گھر میں داخل ہوکر اسلحہ کی نوک پرواردات کی جس کی نسبت مقدمہ نمبر 28 مورخہ13-01-14بجرم392ت پ تھانہ رمنا درج رجسٹر ہوا۔ملزمان بالا سابقہ ریکارڈ یافتہ بھی ہیں جنہوں نے اسی طرح کی متعدد دیگر وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا جن کی بابت متعلقہ تھانہ جات سے پڑتال ریکارڈ کروائی جارہی ہے۔

ملزمان سیریل نمبر3-6 کاروائی برائے شناخت پریڈ جیل بھجوایاجا رہا ہے گرفتارملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آباد سا جد کیا نی نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی کو سرا ہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقدا نعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے۔