دہشتگرد پاکستان کو اندر سے کمزور کرنا چاہتے ہیں٬ شاہدہ قدیر

قوم افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے٬دہشتگردی کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے٬مسلم لیگی رہنما

بدھ 26 اکتوبر 2016 19:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اکتوبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)اسلام آباد کی سنیئر رہنما شاہدہ قدیر نے پولیس ٹریننگ سنٹر کوئٹہ دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ایسی کاروائیاں کرنیوالے امن اور ترقی کے دشمن ہیں٬امن کے دشمنوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا٬دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی٬ملک کیلئے قربانیاں دینے والے ہمارے ہیرو ہیں۔

اپنے بیان میں مسلم لیگی رہنما نے مزیزکہاکہ سانحہ کوئٹہ عظیم قومی سانحہ بدترین دہشتگردی ہے٬قوم دٌکھ کی اس گھڑی میں شہد ا ء کے لواحقین کے ساتھ ہیں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک افواج اور سیکورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں وہ انسان تو کیا مسلمان کہلانے کے حقدار نہیں ٬ دہشتگرد حملے کرکے ہمارے حوصلوں کو پست نہیں کرسکتے٬ پاکستان دشمن قوتیں پاکستان کوکمزور کرنا چاہتی ہیں٬سانحہ کوئٹہ کے شہداء کی قربانیاں رنگ لائیں گی۔

(جاری ہے)

بیگم شاہدہ قدیر نے کہاکہ دہشت گرد پاکستان کو اندر سے کمزور کرنا چاہتے ہیں مگر انہیں سمجھ لینا چاہیے کہ وہ اپنے عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے٬دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک افواج٬پولیس او ر دیگر سیکورٹی اداروں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں٬قوم ان قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دے گی۔

متعلقہ عنوان :