کوئٹہ میں ظلم کی رقم کرنے والے انسان نہیں درندے ہیں٬پولیس جوانوں کی شہادت پر ہرفرد افسردہ ہے٬ نزہت صادق

دشمن ممالک امن وامان کی صورتحال خراب کرکے پاکستان میں دہشتگردی کوفروغ دے رہے ہیں٬لیگی سینیٹر

بدھ 26 اکتوبر 2016 19:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اکتوبر2016ء) مسلم لیگ(ن)پاکستان مسلم لیگ(ن) کی سینیٹر و چیف آرگنائزر شعبہ خواتین نزہت صادق نے کہاہے کہ کوئٹہ میں ظلم کی رقم کرنے والے انسان نہیں درندے ہیں ٬پولیس جوانوںکی شہادت پر ہر فرد افسردہ ہے اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے کہاکہ دہشتگردوںکیجانب سے ایسی بزدلانہ کارروائی سے شرپسند عناصر ہمارا حوصلہ پست نہیں کرسکتے٬پوری قوم پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اورملک پاکستان کی بقاء او رسالمیت کی خاطر خون کاآخری قطرہ تک بہانے کو تیار ہیں۔

اپنے بیان میں بیگم نزہت صادق نے مزید کہاکہ کوئٹہ میںدہشت گردی ملک کو کمزور کرنے کی ایک بہت بڑی بیرونی سازش ہے٬دشمن ممالک پاکستان میں امن وامان کی صورتحال خراب کرکے پاکستان میں دہشتگردی کو فروغ دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

کوئٹہ پولیس ٹریننگ سنٹر میں شہید ہونے والے اہلکار ان ٹریننگ کے دوران ملک کی خاطر شہید ہوئے پاکستان کے عوام شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

جب تک ملک سے آخری دہشتگرد کو ختم نہیں کردیاجاتا اس وقت تک پاکستان کے عوام افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ مسلم لیگی رہنمانے کہاکہ پاکستان کو عدم استحکام کا شکارکرنے والے ممالک کسی بھی صورت اپنی اس گھنائونی سازش میں کامیاب نہیں ہونگے٬پاکستان میں دہشتگردوں کی کمرمکمل طورپر ٹوٹ چکی ہے٬ گنے چنے دہشتگرد اپنے گھنائونے مقاصد کی تکمیل کیلئے سفاکانہ کرداراداکررہے ہیں۔سینیٹر بیگم نزہت صادق نے کہاکہ و ہ وقت دور نہیں جب ملک کا ہر کونہ محفوظ اور پرامن ہوگا٬پاکستان کے عوام ہزاروں قربانیاں دینے کے باوجود ملک کے استحکام اور امن وامان قائم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

متعلقہ عنوان :