اسلام آباد کی تعمیر وترقی اور اس کو پر امن رکھنے میں علماء اکرام کر دار قا بل تحسین ہے٬وفاقی دارلحکومت کو ما ڈل شہر بنانے کے لئے مستقبل میں شروع کئے جانے والے منصوبوں میں تمام مکتبہ فکر کے علماء کی آراء کو خصوصی اہمیت دی جائے گی٬پاکستان بالخصوص وفا قی دارلحکومت کو پرامن شہر بنانے میں تمام مکتبہ فکر کے علماء اکرام نے کلیدی کردار ادا کیا ہے

مئیر اسلام آباد و چیئر مین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز کی علماء اکرام کے وفد سے ملا قات میں گفتگو

بدھ 26 اکتوبر 2016 19:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اکتوبر2016ء) مئیر اسلام آباد و چیئر مین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی تعمیر وترقی اور اس کو پر امن رکھنے میں علماء اکرام کر دار قا بل تحسین ہے اور وفاقی دارلحکومت کو ما ڈل شہر بنانے کے لئے مستقبل میں شروع کئے جانے والے منصوبوں میں تمام مکتبہ فکر کے علماء کی آراء کو خصوصی اہمیت دی جائے گی۔

پاکستان بالخصوص وفا قی دارلحکومت کو پرامن شہر بنانے میں تمام مکتبہ فکر کے علماء اکرام نے کلیدی کردار ادا کیا ہے ۔وہ بدھ کو سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرزمیں اسلام آباد کے علماء اکرام کے وفد سے ملا قات میں گفتگو کر رہے تھے۔وفد میں مولانا اسحاق٬ مولانا عزیز الرحمٰن٬ مولانا عبد القدوس عبا سی٬ مولانا عبدالحکیم سمیت اسلام اآباد کی مختلف مسا جد اور مدارس کے جید علماء اکرام شامل تھے۔

(جاری ہے)

مئیر اسلام آباد و چیئر مین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے کہا کہ علماء اکرام نے شہر کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے کئے جانے والے فیصلوں میں ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے۔ اسلام آباد کی تمام مساجد میں بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ایسی مساجد جو سڑکوں کی کشادگی سے متاثر ہو رہی ہیں ان کی دوسری جگہ منتقلی ناگزیر ہے سمیت تمام مسائل کو باہمی افہام و تفہیم کے ساتھ حل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ میٹرو پولیٹین کارپوریشن اسلام آباد اور سی ڈی اے کی تمام آگاہی مہموں میں علماء کرام کو شامل کیا جائے گا تاکہ مطلوبہ نتائج حاصل کیے جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود مختلف مساجد کا دورہ کریں گے اور درپیش مسائل کا جائزہ لیں گے اور جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔اس موقع پر وفد میں شامل علماء نے میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز کو بھر پور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ وہ سیاست سے بالاتر ہو کر اسلام آباد میں دین ِ اسلام کی خدمت کرتے رہیں گے اور کسی بھی سیاسی تحریک کا حصہ نہیں بنیںگے۔

انہوں نے حکومت ِ پاکستان کی طرف سے ملک کی تعمیر و ترقی بالخصوص وفاقی دارالحکومت کو ماڈل شہر بنانے کے لیے شروع کیے جانے والے منصوبوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ تعمیر و ترقی کے اس سفر میں موجودہ حکومت کے بازو کا کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :