سیالکوٹ٬پولیس کانسٹیبل کرنٹ لگنے سے موت کی آغوش میں پہنچ گیا

بدھ 26 اکتوبر 2016 19:45

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اکتوبر2016ء) پولیس کانسٹیبل بجلی کا کرنٹ لگنے سے اپنے گھر واقع محلہ پاک پورہ میں موت کی آغوش میں پہنچ گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ پولیس کا کانسٹیبل سعید احمد جو کہ تھانہ کینٹ میں تعینات تھا وہ محلہ پاک پورہ میں اپنے گھر میں بجلی کی تار درست کر رہاتھا کہ اس اثناء میں اس کو بجلی کا کرنٹ لگا جس کے باعث اس کی موت واقع ہو گئی۔مذکورہ کانسٹیبل کا تعلق ضلع نارووال کی تحصیل شکر گڑھ سے ہے اور اس کی میت سیالکوٹ سے شکر گڑھ لے جائے گئی جہاں اس کی نماز جنازہ ادا کی گئی اور اس کو آبائی قبرستان میں دفنا دیا گیا۔