ْ شاہدرہ میں پولیو کے قطرے پلانے پر اہل علاقہ نے پولیو ورکر ارم کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

اہل علاقہ کے جمع ہونے پر پولیو ورکر ارم کے ہمراہ محکمہ ہیلتھ کا دیگر سٹاف اپنی موٹرسائیکلیں اور دیگر سامان چھوڑ کر بھاگ نکلا

بدھ 26 اکتوبر 2016 19:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اکتوبر2016ء) لاہور کے علاقہ شاہدرہ میں پولیو کے قطرے پلانے پر اہل علاقہ نے پولیو ورکر ارم کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا٬ پولیو ورکر ارم کے ہمراہ محکمہ ہیلتھ کا دیگر سٹاف اپنی موٹرسائیکلیں اور دیگر سامان چھوڑ کر بھاگ نکلا۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق تشدد کا واقعہ اس وقت رونما ہوا جب یونین کونسل 1 ایک بیگم کوٹ شاہدرہ میں پولیو کی ٹیمیں مہم کے تیسرے روز گھر گھر جاکر پولیو کے قطرے پلارہی تھیں کہ بچے کے والد نے دیگر علاقہ مکینوں کے ہمراہ پولیو ٹیم پر دھاوا بول دیا پولیو ورکر ارم کے مطابق تمام پولیو سٹاف اپنا سامان اور موٹر سائیکلیں چھوڑ کر بھاگ گیا جبکہ وہ علاقہ مکینوں کے ہتھے چڑھ گئی جسے علاقہ مکینوں کی جانب سے شدید تشدد کا نشانہ بنانے کیساتھ بالوں سے بھی گھسیٹا گیا‘ پولیو ورکر ارم نے فون کرکے موقع پر پولیس کو طلب کرلیا جس کے باعث اس کی جان بخشی ہوئی۔

متعلقہ عنوان :