پاکستان بار کونسل کی اپیل پر سانحہ کوئٹہ کے خلاف ملتان میں بھی ہڑتال٬عدالتی بائیکاٹ

بدھ 26 اکتوبر 2016 19:45

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اکتوبر2016ء) پاکستان بار کونسل کی اپیل پر سانحہ کوئٹہ کے خلاف ملک گیر ہڑتال کی گئی۔

(جاری ہے)

ملتان میں بھی سانحہ کوئٹہ کے خلاف پاکستان بارکونسل نے اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی اپیل پر ہڑتال کی گئی٬ وکلا کی جانب سے ملک بھر عدالتی امور کا بائیکاٹ اور باز$وں پر سیاہ پٹیاں باندھ کراحتجاجی مظاہرہ کیا گیا٬کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ اسکول میں شہید ہونے والے زیر تربیت پولیس اہلکاروں سے اظہار یکجہتی کے لیے پنجاب بار کونسل کی کال پر ملتان ہائی کورٹ اور ڈسڑکٹ کورٹ کی جانب سے عدالتی بائیکاٹ کیا گیا٬ دونوں بارز کے وکلا بھی بدھ کے روز عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے۔

متعلقہ عنوان :