Live Updates

حکومت کسان اور زراعت دشمن پالیسیوں پر ہٹ دھرمی سے گریز کرے٬ اگر حکومت نے گنے کا ریٹ صحیح نہ لگایا تو حکومت کو عمران خان سے زیادہ ٹف ٹائم دینگے٬کسان اتحاد کے صدر خالد محمود کھوکھرکا استقبالیہ سے خطاب

بدھ 26 اکتوبر 2016 19:45

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اکتوبر2016ء) کسان اتحاد پنجاب کے صدر خالد محمود کھوکھر نے کہا ہے کہ حکومت کسان اور زراعت دشمن پالیسیوں پر ہٹ دھرمی سے گریز کرے۔ گنے کا ریٹ صحیح لگایا جائے۔حکومت ہوش کے ناخن لے اور ملکی زراعت کو تباہ نہ کرے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیو ملتان ایچ بلاک کسان اتحاد ضلع ملتان کے سابق صدر حاجی فیاض بلوچ کی طرف سے انکی رہائش گاہ پر دیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے گنے کا ریٹ صحیح نہ لگایا تو حکومت کو عمران خان سے زیادہ ٹف ٹائم دینگے۔ پر امن احتجاج ہم کرتے رہیں گے ہماری امن کی خواہش کو حکومت کمزوری نہ سمجھے۔ہمارے مطالبات جائز ہیں جنہیں تسلیم کیا جائے۔ اس موقع پر زاہد محمود کمبوہ٬ پیر زادہ عبدالقادر٬ مہر ریاض لنگڑیال٬ ملک ظفر حیدر راں٬ملک اعجاز احمد راں٬محسن بلوچ٬ احسن بلوچ٬ڈاکٹر طارق محمود٬ ڈاکٹر مدثر کورائی٬محمد اسلم خان کورائی ودیگر شریک تھے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :