وزارت داخلہ نے ا سلام آباد میںموجود پاک فوج کے دستوں کے قیام میں مزید 90روز کی توسیع کی منظوری دے دی

فوج کے قیام میں توسیع کی منظوری چیف کمشنر اسلام آباد کی درخواست پر دی گئی ٬ فوج کوگذشتہ دو برس سے اسلام آباد میں سول انتظامیہ کی مدد کیلئے طلب کر رکھا ہے

بدھ 26 اکتوبر 2016 19:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اکتوبر2016ء) وزارت داخلہ نے آئین کے آرٹیکل 245کے تحت اسلام آباد میںموجود پاک فوج کے دستوں کے قیام میں مزید 90روز کی توسیع کی منظوری دے دی٬فوج کے قیام میں توسیع کی منظوری چیف کمشنر اسلام آباد کی درخواست پر دی گئی ہے فوج کوگذشتہ دو برس سے اسلام آباد میں سول انتظامیہ کی مدد کیلئے طلب کر رکھا ہے اور اسلام آباد میں 350 فوجی جوان حساس مقامات اور کوئیک رسپانس فورس کے طور پر موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق چیف کمشنر اسلام آباد کی طرف سے اسلام آباد میں موجود فوجی دستوں کے قیام میں90دن کی توسیع کیلئے ایک سمری ارسال کی تھی۔وزارت داخلہ نے اس سمری کی منظوری دیتے ہوئے فوج کے قیام میں 90دن کی توسیع کردی ہے اور اس کا باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں 350 فوجی جوان حساس مقامات اور کوئیک رسپانس فورس کے طور پر موجود ہیں اس سے قبل 1500 رینجرز اور 50 گلگت بلتستان اسکاٹس کے قیام میں بھی تین ماہ کی توسیع ہوچکی ہے فوجی ٬ رینجرز اور گلگت بلتستان اسکاٹس کے جوانوں کو سول انتظامیہ کسی بھی ناگہانی صورت میں موقع پر طلب کرسکتی ہے ٬ آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت آرمی اور رینجرز کے جوانوں کو حاصل اختیارات کو ہائیکورٹ میں چیلنج نہیں کیا جاسکتا ۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں سول انتظامیہ کی مدد کیلئے 2برس قبل پاک فوج کو آئین کے آرٹیکل 245کے تحت طلب کیا گیا تھا اوراس وقت سے ہر تین ماہ بعد فوج کے قیام کی مدت میں توسیع کی جارہی ہے۔(خ م +آچ/رڈ )

متعلقہ عنوان :