وفاقی پولیس نے تحریک انصاف کے دھرنے سے نمٹنے کیلئے پنجاب اور سندھ پولیس سے مدد مانگ لی

صوبوں سے 40قیدی وین اور18بکتر بند گاڑیوں کی فراہمی کیلئے وفاقی وزارت داخلہ کو خط

بدھ 26 اکتوبر 2016 19:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اکتوبر2016ء) وفاقی پولیس نے تحریک انصاف کے دھرنے سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی طے کر لی ٬اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑدھکڑ کے لئے پنجاب اور سندھ پولیس سے 40قیدیوں کو لانے والی وین اور18بکتر بند گاڑیاں لینے کے لئے وفاقی وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے دونومبر کو اسلام آباد میں تحریک انصاف کے احتجاج میں پی ٹی آئی ورکروں کی شرکت کی روک تھام کے لئے انتظامات شروع کر دیے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس نے پنجاب اور سندھ پولیس سے گاڑیوں کی فراہمی کے لئے وفاقی وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اور سندھ سے پریزن وینز اور بکتر بند گاڑیاں منگوا کر دی جائیں ۔ خط میں پنجاب اور سندھ پولیس سے 40قیدیوں اور18بکتر بند گاڑیاں فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے ۔ خط میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے 4بکتر بند گاڑیاں دینے کی یقین دہائی کرائی ہے جو کم ہیں ۔ واضح رہے کہ پریزن وینز میں ملزمان کی آمد ورفت جبکہ اے پی سی بکتر بند گاڑیاں مظاہرین کو منشتر کرنے میں اہم کردارادا کرتی ہیں ۔ (رڈ)