پنجاب آئی ٹی بورڈ کے پروگرام ’پیس فُل پاکستان‘ کے زیر اہتمام لیکچر کا انعقاد

معروف مذہبی سکالرڈاکٹر خالد ظہیر نے ارفع سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک میںلیکچردیا

بدھ 26 اکتوبر 2016 19:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے پروگرام ’پیس فُل پاکستان‘ کے زیر اہتمام گذشتہ روز ارفع سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک میں امن کے موضوع ہر ایک خصوصی لیکچر کا اہتمام کیا گیا جس میں معروف مذہبی سکالر اور آئی ٹی یونیورسٹی لاہور کے پروفیسر ڈاکٹر خالد ظہیر نے’’اسلام کی روشنی میں امن اور دہشت گردی‘‘ کے موضوع پر لیکچر دیا۔

لیکچر میں پی آئی ٹی بی کے ملازمین٬ آئی ٹی یونیورسٹی کے طلبا و طالبات اور عوام الناس کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی جبکہ ڈی جی آئی ٹی رضوان رشید٬ نیشنل کمیشن آف جسٹس اینڈ پیس کے ڈائریکٹر سیسل چوہدری اور بین العقائد ہم آہنگی کے علبردارعرفات مظہر مہمانوں میں شامل تھے ۔ڈاکٹر خالد ظہیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کی بنیادی تعلیمات میں دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں اور معصوم انسانوں کا قتل بلا امتیاز ایک ایسا جرم ہے جس کی معافی نہیں۔

(جاری ہے)

بلکہ قرآن میں اللہ عزو جل کا فرمان ہے کہ جس نے ایک انسان کو ناحق قتل کیا گویا اس نے پوری انسانیت کا قتل کیا۔ انہوں نے حاضرین پر زور دیا کہ وہ دنیا میں اسلام کی روشن تعلیمات پھیلائیں اور ہر قسم کی دہشت گردی و مذہبی منافرت کی حوصلہ شکنی کریں۔پی آئی ٹی بی کے جائنٹ ڈائریکٹر ای گورننس حسنین اقبال نے پیس فُل پاکستان کے مقاصد اور کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام موجودہ دہشت گردی کی لہر کی شدت کو کم کرنے اور امن کی ضرورت کو اجاگر کر رہا ہے اور اس مقصد کے لئے سوشل میڈیا کو بھی بروئے کار لا رہا ہے۔حاضرین نے اس موقع پر مختلف سوالات بھی کیے اورڈاکٹر خالد ظہیر نے جوابات دیے۔

متعلقہ عنوان :