ْرائے ونڈ ٬عالمی اجتماع گاہ کے تمام راستوں کی صفائی اور سٹریٹ لائٹس کی تنصیب کا کام جاری

بدھ 26 اکتوبر 2016 19:35

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء)عالمی اجتماع گاہ کے تمام راستوں کی صفائی اور سٹریٹ لائٹس کی تنصیب کا کام جاری ہے ۔

(جاری ہے)

چیف آفیسر طیب مقصودنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دس روزہ عالمی اجتما ع کے آغاز سے قبل رائے ونڈ شہر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر نصب سٹریٹ لائٹس جو کہ کئی ماہ سے خراب ہے کو ہنگامی بنیادوں پر درست کرکے تمام راستوں کو روشن کردیا گیا ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ تمام راستوں کی صفائی کا نظام بھی بہتر کر دیا گیا عملہ دن رات ڈیوٹی سرانجام دے گا جبکہ پنڈال میں وبائی امراض سے بچائو کیلئے سپرے بھی کئے جائیں گے ۔