وفاقی وزراء کی عوامی نیشنل پارٹی کے رہنمائوں سے ملاقات ٬ْ پی ٹی آئی کے دھرنے سے متعلق امور پر بات چیت

ہم سب جمہوریت کے ساتھ ہیں ٬ْ جمہوری نظام کو کسی صورت کمزور نہیں ہونے دیا جائیگا ٬ْعوامی نیشنل پارٹی

بدھ 26 اکتوبر 2016 19:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) عوامی نیشنل پارٹی نے واضح کیا ہے کہ ہم سب جمہوریت کے ساتھ ہیں ٬ْ جمہوری نظام کو کسی صورت کمزور نہیں ہونے دیا جائیگا ۔ وفاقی وزراء نے اے این پی کے رہنمائوں سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

بدھ کو یہ ملاقات اے این پی رہنما افراسیاب خٹک کی رہائش گاہ پرہوئی ٬ْحکومتی وفد میں خواجہ سعد رفیق٬میرحاصل بزنجوشامل تھے۔اے این پی کی جانب سے غلام احمد بلور ملاقات میں شریک تھے٬ دوران ملاقات اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے دھرنے سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔اس موقع پر غلام احمد بلور کا کہنا تھا کہ ہم سب جمہوریت کے ساتھ ہیں٬جمہوری نظام کو کسی صورت کمزورہونے نہیں دیں گے۔

متعلقہ عنوان :