ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اسلام آباد کا پاکستان بار کونسل کی اپیل پر سانحہ کوئٹہ کے خلاف عدالتی بائیکاٹ

بدھ 26 اکتوبر 2016 19:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اسلام آباد نے پاکستان بار کونسل کی اپیل پر سانحہ کوئٹہ کے خلاف عدالتی بائیکاٹ کیا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو بار ایسوسی ایشن کے صدر سید محمد طیب ایڈووکیٹ نے بتایا کہ بار کونسل کی کال پر ڈسٹرکٹ بار نے سانحہ کوئٹہ کے خلاف مکمل عدالتی بائیکاٹ کیا اور کوئی بھی وکیل مقدمات کی سماعت کیلئے عدالتوں میں پیش نہیں ہوا۔ سید محمد طیب ایڈووکیٹ نے کہا کہ حکومت ملک بھر میں دہشت گردی کے واقعات پر قابو پا کر اس میں ملوث تمام کرداروں کو سزا دے ۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے وکلاء نے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروںکے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے عدالتی بائیکاٹ کر کے سوگ منایا ہے ۔

متعلقہ عنوان :