حکومت کہیں نہیں جا رہی ٬ پارلیمنٹ مضبوط ہے اور وہ منتخب حکومت کی پشت پر کھڑی ہے ‘رفیق رجوانہ

کچھ عناصر ملک کی ترقی کا پہیہ روکنا چاہتے ہیں ان کاذاتی ایجنڈہ ہے تاہم قومی ایجنڈہ سب سے بالاتر ہونا چاہیئے اور عوام سمجھدار ہے دھرنوں سے کچھ حاصل نہیں ہوگا ٬ پانامہ کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے ٬ انتظار کیا جائے‘گورنر پنجاب کا تقریب سے خطاب

بدھ 26 اکتوبر 2016 19:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ حکومت کہیں نہیں جا رہی ٬ پارلیمنٹ مضبوط ہے اور وہ منتخب حکومت کی پشت پر کھڑی ہے ٬کچھ عناصر ملک کی ترقی کا پہیہ روکنا چاہتے ہیں ان کاذاتی ایجنڈہ ہے تاہم قومی ایجنڈہ سب سے بالاتر ہونا چاہیئے اور عوام سمجھدار ہے دھرنوں سے کچھ حاصل نہیں ہوگا ٬ پانامہ کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے ٬ انتظار کیا جائے۔

انہوںنے ان خیالات کااظہار ڈیرہ غازیخان کے دورہ کے دوران مختلف اجتماعات سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سرکٹ ہاوس ڈیرہ غازیخان میں چیمبر آف کامرس کے عہدیداروں کے تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ انڈسٹریل سٹیٹ کے قیام کیلئے ضروری ہے کہ کاروباری افراد انڈسٹری لگانے کی رضا مندی ظاہر کریں ۔

(جاری ہے)

منتخب عوامی نمائندوں کے ذریعے سفارشات بھیجی جائیں جس پر کام کیا جائے گا۔

2نومبر کا شور شرابہ پاکستان کی ترقی کو روکنا ہے تاہم منتخب حکومت اندرون اور بیرون ملک کی دھمکیوں میں نہیں آئے گی۔ امن کے پیغام کو کمزوری نہ سمجھا جائی․ سانحہ کوئٹہ ٬ پشاور پبلک سکول ٬ چارسدہ سانحات اور دیگر شہیدوں کا خون ضرور رنگ لائے گا۔ مسلم لیگ ن کی حکومت ملک کی ترقی او ربحرانوں کے حل کیلئے سنجیدہ کوشش کر رہی ہے اور عوام کو بہتری کے آثار نظر آرہے ہیں ۔

عوام جانتے ہیں کہ کون ملک کو چلانا اور کون ترقی روکنا چاہتا ہے ۔ وقت کا تقاضا ہے کہ پاکستان کی ترقی کیلئے مل کر کام کیا جائے۔ گورنر پنجاب نے کہاکہ ڈیرہ غازیخان چاروں صوبوں سے ملحق ہونے کی وجہ سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے ․ گزشتہ ادوار میں خطہ کی جتنی ترقی ہونی چاہیئے تھی٬ نہیں ہوئی تاہم مسلم لیگ ن کی حکومت نے علاقہ کی محرومی کو دیکھتے ہوئے میگا پراجیکٹس دیئے ۔

غازی میڈیکل کالج ٬ غازی یونیورسٹی ٬ دانش سکول سمیت دیگر اہم منصوبے اس کی واضح مثال ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ خطے سے تعلق ہونے کی وجہ سے وہ مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں ․ پارلیمنٹیرینز اور منتخب نمائندوں کی کوششوں سے خطہ کی ترقی کیلئے کام کیا جائے گا․ سانحہ کوئٹہ کا ذکر کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پاک فوج اور دیگر فورسز کی قربانیوں اور عوام کے تعاون سے دہشت گردی پر قابو پالیا جائے گا۔

قبل ازیںگورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے چیمبر آف کامرس کے عہدیداروں صدر خواجہ محمد الیاس ٬ سینئر نائب صدر محمد حنیف پتافی ٬ نائب صدر طارق اسماعیل او ردیگر سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔ اس موقع پر سابق صدر ذوالفقار علی نصوحہ ٬ ٬ خواجہ محمد یونس اورد یگر عہدیدار موجود تھے ۔ اس موقع پر گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ ٬ اراکین اسمبلی ڈاکٹر حافظ عبدالکریم ٬ سردار امجد فاروق خان کھوسہ ٬ بیگم شہناز سلیم ٬ نجمہ ارشد ٬ سید عبدالعلیم شاہ ٬ ممتاز خان قیصرانی ٬ کمشنر محمد یثرب ٬ ڈی سی او ندیم الرحمن ٬ ڈی پی او کیپٹن (ر) عطا محمد اور سابق صدر ذوالفقار علی نصوحہ کو اعزازی شیلڈز دی گئیں ۔

دریں اثنا٬ گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے سرکٹ ہاوس ڈیرہ غازیخان میں پارلیمنٹیرینز اور مسلم لیگی ورکرز کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک کی ترقی کیلئے کام کر رہی ہے ۔ ورکرز جماعت کیلئے اثاثہ ہیں ․ ذاتی تنازعات او رمفادات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ملکی ترقی کیلئے کام کیا جائے ۔

اس موقع پراراکین قومی اسمبلی ڈاکٹر حافظ عبدالکریم ٬ سردار امجد فاروق خان کھوسہ ٬ مشیروزیر اعلی پنجاب میر مرزا خان تالپور ٬ ایم پی اے سید عبدالعلیم شاہ نے گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ کو روایتی پگ پہنائی ۔علاوہ ازیں٬ گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ غازیخان کا بھی دورہ کیا جج صاحبان اور بار کے عہدیداروں سے خطاب کیا ․اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملک خالد محمود ٬ جج انسداد دہشت گردی وجاہت حسین لنگاہ ٬ جج لیبر کورٹ شفیق الرحمن ٬ صدر بار بہرام خان بزدار ٬ جنرل سیکرٹری اظہر خان سکھانی ٬ سابق ممبر پنجاب بار کونسل ملک محمد سلیم ایڈووکیٹ ٬ ڈائریکٹر انٹی کرپشن امجد شعیب ترین ٬ اسسٹنٹ کمشنر / سابق جوڈیشل مجسٹریٹ عبدالجبار ٬ اراکین اسمبلی ٬ بار کے عہدیدار اور مردخواتین وکلاء موجود تھے ․ اس موقع پر گورنر پنجاب کو اعزازی شیلڈپیش کی گئی․ گورنر پنجاب نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملک خالد محمود ٬ صدربار بہرام خان بزدار اور جنرل سیکرٹری اظہر خان سکھانی کو شیلڈ ز دیں ۔

دریں اثنا گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے انڈس انٹر نیشنل انسٹی ٹیوٹ ڈیرہ غازیخان کا بھی دورہ کیا اور ایم فل کے فارغ التحصیل طلبائوطالبات کو میڈلز پہنائے۔ اس موقع پر وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر محمد علی ٬ چیئرمین انڈس انٹر نیشنل انسٹی ٹیوٹ ایم این اے حافظ عبدالکریم ٬ اراکین اسمبلی سردار امجد فارو ق خان کھوسہ بیگم شہناز سلیم ٬ سید عبدالعلیم شاہ ٬ بیگم نجمہ ارشد ٬قاضی عبدالسبحان طارق ٬ڈاکٹر نجیب حیدر ملغانی ٬ ڈاکٹر خالد فاروقی ٬ ڈاکٹر عبداللطیف چانڈیہ ٬ احمد عبدالکریم ٬ اسامہ عبدالکریم ٬ انس عبدالکریم ٬ ذیشان لغاری ٬ ڈاکٹر راشدہ قاضی ٬ پرنسپل ڈی پی ایس چودھری محمد اظہر ٬ ایس ایس پی سپیشل برانچ سید بہار احمد شاہ ٬ راشد خان لغاری اور دیگر متعلقہ افراد ٬ انسٹی ٹیوٹ کے اساتذہ او رطلبائوطالبات موجود تھے ۔