Live Updates

اسلام آباد دھرنا کتنی مدت تک جاری رہے گا؟ عمران خان نے اشارہ دے دیا

muhammad ali محمد علی بدھ 26 اکتوبر 2016 19:06

اسلام آباد دھرنا کتنی مدت تک جاری رہے گا؟ عمران خان نے اشارہ دے دیا

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26اکتوبر2016ء) اسلام آباد دھرنا کی مدت کے متعلق عمران خان نے اشارہ دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں اہم اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اسلام آباد دھرنے کی حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔ اس دوران عمران خان نے اشارہ دیا کہ اسلام آباد دھرنا کم از کم ایک ہفتے تک جاری رہے گا۔ جبکہ عمران خان نے تحریک انصاف کی خواتین ونگ کو ہدایت کی ہے کہ دھرنے میں خواتین کی بھرپور شرکت کو یقینی بنایا جائے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات