مریضوں کے بڑھتے ہوئے رش کے پیش نظر چھوٹے ہسپتالوں کو اضافی عملہ دیا جارہا ہے ‘خواجہ سلمان رفیق

اضافی سٹاف دینے سے ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کے علاج معالجہ میں آسانی پیدا ہو گی ‘مشیر وزیراعلیٰ پنجاب برائے صحت

بدھ 26 اکتوبر 2016 19:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جو سرکاری ہسپتالوں میں فراہمی کی جا رہی طبی سہولیات پر عوام کے اعتماد کا ثبوت ہے ٬چھوٹے ہسپتالوں میں مریضوں کے اضافے کے پیش نظر مذکورہ ہسپتالوں کو اضافی سٹاف مہیا کیا جارہاہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات سیکرٹری پرائمری اینڈ ہیلتھ کے دفتر میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی -اجلاس میں تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال مرید کے ٬ ڈائلسز سینٹر مرید کے ٬ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال رائیونڈ ٬ رانا عبدالرحیم ہسپتال سوڈیوال٬ اور گورنمنٹ سمن آباد ہسپتال میں اضافی سٹاف دینے کے معاملے پر غور کیا گیا - اجلاس میں سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ علی جان خان٬ ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن ڈاکٹر عدنان ظفر٬ ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ ڈاکٹر فیصل ظہور اور ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر محمد عاصم نے شرکت کی -اجلاس میں مذکورہ ہسپتال میں جو اضافی سٹاف مہیا کرنے کی منظوری دی گئی اس میں گائنا کولوجسٹ ٬ ویمن میڈیکل آفیسر (WMOs) میڈیکل آفیسر ز ٬ ای این ٹی سرجن ٬ چارج نرسز٬ آپریشن تھیٹر اٹنڈنٹ٬ لیبارٹری ٹیکیشن ٬ لیڈی ہیلتھ وزیٹرز ٬ وارڈ بوائے٬ ڈسپنسرز ٬ ڈینٹل ٹیکنشن اور آیا شامل ہیں- خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ اضافی سٹاف دینے سے ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کے علاج معالجہ میں آسانی پیدا ہو گی اور مریضوں کا ویٹنگ ٹائم کم ہونے کے ساتھ بہتر طبی سہولیات مہیا ہو سکیںگی-اجلاس میں تحصیل ہسپتال مرید کے کے لئے 26آسامیوں کی منظوری دی گئی جس میںگائناکالوجسٹ ٬بے ہو ش کرنے والا ڈاکٹراور نرسوں کی آسامیاں شامل ہیں اسی طرح ٹی ایچ کیو ہسپتال رائیونڈ کے لئی36آسامیوں کی٬ ڈائلسز سینٹر مرید کے کے لئے 18٬سو ڈیوال ہسپتال کے لئے 3٬اور سمن آباد ہسپتال لال کوارٹرکے لئے 20آسامیوں کی منظوری دی گئی جس میں میڈیکل آفیسرز٬لیڈی ڈاکٹرز٬ لیبارٹری ٹ اور ایکسرے ٹیکنیشینزاور چارج نرسز کی آسامیا شامل ہیں-