پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کا خاتمہ آزادئ کشمیر سے سے وابستہ ہے‘جماعة الدعوة

حکومت بھارت کے خلاف دوٹوک موقف اپنائے ٬کشمیریوں کی ہر طرح سے کھلی مدد کا اعلان کیا جائے٬کنٹرول لائن کو مظلوم کشمیریوںکی مدد کے لئے کھول دیا جائے‘قاری محمد یعقوب شیخ٬رانا ضیاء عبدالرحمان ودیگر کا کانفرنس سے خطاب

بدھ 26 اکتوبر 2016 19:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کا خاتمہ آزادئ کشمیر سے سے وابستہ ہے٬حکومت بھارت کے خلاف دوٹوک موقف اپنائے ٬کشمیریوں کی ہر طرح سے کھلی مدد کا اعلان کیا جائے٬کنٹرول لائن کو مظلوم کشمیریوںکی مدد کے لئے کھول دیا جائے۔ان خیالات کا اظہار جماعة الدعوة لاہور کے زیر اہتمام پریس کلب میں منعقدہ’’ یکجہتی کشمیر کانفرنس بسلسلہ یوم سیاہ 27اکتوبر 1947‘‘کے موقع پر مختلف مقررین نے کیاجس میں وکلاء کی بھی تعداد خصوصی طور پر شریک ہوئی۔

کانفرنس کی صدارت لاہور ہائی کورٹ بار کے صدر رانا ضیا ء عبدالرحمان نے کی۔کانفرنس سے جماعة الدعوة پاکستان کے مرکزی رہنما قاری محمد یعقوب شیخ٬رانا ضیاء عبدالرحمان ٬مصطفائی جسٹس لائرز فورم کے چیئر مین صاحبزادہ میاں محمد اشرف عاصمی٬متحدہ جمعیت اہل حدیث کے سیکرٹری اطلاعات و ممتازتاجر رہنما مولانامحمد نعیم بادشاہ٬ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے ناظم اعلیٰ علامہ ممتاز اعوان ٬علی عمران شاہین دیگر نے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

قاری محمد یعقوب شیخ نے کہا کہ کشمیر کی آزادی پاکستانی قوم ٬حکومت اور فوج کی اولین ترجیح ہونی چائیے ۔پاکستان میں ہونے والی ہر طرح کی دہشت گردی تب ہی ختم ہو گی جب کشمیر بھارتی استبداد کے پنجے سے آزاد ہو گا۔بھارت کشمیری جدوجہدآزادی کو نقصان پہنچانے اور پاکستان کو اس کے ساتھ تعاون سے روکنے کے لئے وطن عزیز میں دہشت گردی کو ہر روز بڑھاوا دے رہا ہے ٬ صوبہ بلوچستان اس کا خاص نشانہ ہے۔

کوئٹہ میں وکلاء پر بدترین دہشت گردانہ حملے کے بعد پولیس ٹریننگ کیمپ پر حملہ اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ہم اس واقعہ کی سخت ترین الفاظ میںمذمت کرتے ہوئے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس دہشت گردی کے پس پردہ عناصر کی نشاندہی کر کے انہیں قوم کے سامنے لایا جائے اور سخت سے سخت سزا کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے٬قوم کا ہر طبقہ دفاعی اداروں کے ساتھ کھڑا ہو گا۔

رانا ضیاء عبدالرحمان نے کہا کہ بھارت کے ساتھ کسی قسم کی نرمی والا رویہ قطعی طور پر نہ اپنایا جائے ۔بھارت کی پاکستان میں دہشت گردی ٬سندھ معاہدے کی خلاف ورزیوں ٬پاکستان کا پانی بند کرنے کی مسلسل سرگرمیوں اور سرحدی جارحیت کو ساری دنیا میں بے نقاب کیا جائے۔کشمیری تحریک آزادی کی کھلی مدد کا اعلان کیا جائے۔ بدترین محاصرے میں گھرے کشمیریوں کی مدد کے لئے کنٹرول لائن کو ختم کرنے٬امدادی قافلے روانہ کرنے اور کشمیریوں کو آر پار آنے جانے کے لئے کھلی اجازت کا فیصلہ کیا جائے۔

٬ صاحبزادہ میاں محمد اشرف عاصمی٬ مولانامحمد نعیم بادشاہ٬ علامہ ممتاز اعوان ٬علی عمران شاہین دیگر نے کہا کہ نسانی حقوق کے ادارے اور عالمی طاقتیں کشمیریوں پر یہ ظلم بند کروائیں اور انہیں بھی مشرقی تیمور اور جنوبی سوڈان کی طرح حق آزادی دلائیں٬ وگر نہ دنیا ایٹمی جنگ کی لپیٹ میں آ سکتی ہے جس کے تباہ کن اثرات سے کوئی ملک نہیںبچ پائے گا ٬لہذا اقوام عالم مسئلہ کشمیر کی سنگینی کو سمجھیں اور حل کے لئے فوری آگے آئیں۔

اس موقع پر منظور کردہ اعلامیہ میں کاگیا ہے کہآج کی یہ کانفرنس کشمیریوں کی پاکستان سے محبت اور آزادی کی راہ میں دی جانے والی ہر قربانی کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔پاکستانی قوم اہل کشمیر کو پاکستان کا سچا اور حقیقی محافظ سمجھتی ہے۔ کانفرنس قرار دیتی ہے کہ پاکستانی قوم کے تمام طبقات آزادی کی منزل تک کشمیریوں کے ساتھ رہیں گے اورممکن طریقے سے ان کا تعاون جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :