پی ٹی آئی دھرنے کے نام پر اسلام آباد میں ریاستی نظام کو بند کرنا چاہتی ہے ‘ پیر اعجاز ہاشمی

لوگوں کی زندگیوں میں زہر گھولنے کی بجائے٬ پانامہ لیکس پر مشترکہ لائحہ عمل اختیار کیا ئے‘مرکزی صدر جے یو پی کی گفتگو

بدھ 26 اکتوبر 2016 19:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے تشویش کا اظہار کیا ہے کہ تحریک انصاف ایک بار پھر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دھرنا دے کر ریاستی نظام کو بند کرنا چاہتی ہے ٬ ایسے رویے مایوسی کا اظہاراور غیر سیاسی اقدامات ہیں۔ پانامہ لیکس پر مشترکہ لائحہ عمل اختیار کیا جانا چاہیے٬ نہ کہ عام لوگوں کی زندگیوں میں زہر گھولا جائے۔

مختلف وفود سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ احتجاج ہر سیاسی جماعت کا حق ہے٬مگر مہذب معاشروں میں سیاسی احتجاج کا وقت اور تاریخ ایسی رکھی جاتی ہیں کہ لوگوں کو تکلیف نہ یا کم سے کم ہو۔مگر ہمارے ہاں اس کے لئے معیار کچھ اور ہیں۔جس میں عوام کا راستہ روک کر تنگ کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

کسی جگہ پر جلسے کے اہتمام یا دھرنے کے لئے تین چار دن پہلے ہی تیاریوں کے نام پر راستے روک لئے جاتے ہیں۔

جس سے عام آدمی بری طرح متاثر ہوتا ہے۔ بہتر ہوگا کہ حکومت اور پی ٹی آئی ہی نہیں٬ پانامہ لیکس پر تمام ادارے اور سیاسی جماعتیں مل کرلائحہ عمل تیار کریں اور اس مسئلے کو حل ہونا چاہیے۔ان کا کہنا تھاکہ دھرنوں سے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے٬ پی ٹی آئی ہوش کے ناخن لے۔ انہوں نے کہاکہ جس تحریک اور سیاسی اتحاد کا مشیر شیخ رشید ہوگا٬ اس کے ایجنڈے کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اس کے مقاصد کیا اور خدمت کن کی ہی

متعلقہ عنوان :