دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بلوچستان حکومت اورعوام ایک پیج پر ہیں٬نواب ثناء اللہ زہری

حکومت کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے ٬ ملک بھرمیںپراکسی وار جاری ہے٬بلوچستان کوجنگ میں بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے٬زخمیوں کی عیادت کے موقع پرمیڈیا سے بات چیت

بدھ 26 اکتوبر 2016 19:27

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بلوچستان حکومت اورعوام ایک پیج ہیں ملک بھرمیںپراکسی وار جاری ہے خصوصاً بلوچستان کواس جنگ میں نقصان اٹھانا پڑا ہے ٬حکومت کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے جس پر بعد میں بات کریں گے۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے ہمراہ پولیس ٹریننگ سینٹر پر دہشت گردوںکے حملے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی اس موقع پر صوبائی وزیر صحت میررحمت صالح بلوچ٬صوبائی وزیر واسا نواب ایاز خان جوگیزئی ٬سندھ کے صوبائی وزیرنثار کھوڑو ٬ارکان صوبائی اسمبلی نصراللہ زیرے٬غلام دستگیر بادینی ٬سابق صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک ٬ آئی جی پولیس بلوچستان احسن محبوب ٬ صوبائی سیکرٹری صحت نورالحق بلوچ٬ڈپٹی کمشنر کوئٹہ عبدالواحد کاکڑ٬اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی بتول اسدی اوردیگربھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے کہا کہ اگر اپوزیشن کو حکومتی کارکردگی پر اعتراض ہے تو ہم انہیں وضاحت پیش کرنے کیلئے تیارہیں اپوزیشن والے ہمارے بھائی ہیں لیکن انکے دور حکومت میں موجودہ دور سے زیادہ دھماکے ہوتے تھے کئی کئی روز لاشیں سڑکوں پر پڑی ہوتی تھیں ورثاء کا کوئی پرسان حال لینے نہیں آتا تھا لیکن اب حالات پہلے سے بہت بہتر ہیں ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیںاگر ہم دہشت گردوں کے 9وار روکتے ہیں تو ایک وار کامیاب بھی ہوجاتا ہے صوبہ بلوچستان کنفلیکٹ زون میں واقع ہے پورے ملک میں اسوقت پراکسی وار جاری ہے جس کا سب سے زیادہ نقصان حالیہ وقت میں بلوچستان نے اٹھایا ہے لیکن ہمارے عزائم مضبوط ہیں ہم دہشت گردوں کے خلاف لڑیں گے اورانکو کیفر کردار تک پہنچائیں گے ۔

ایک سوال کے جواب میں نواب ثناء اللہ زہری نے کہا کہ حکومت کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے کہ پاسنگ آ$ٹ ہونے والے ریکروٹس کو دوبارہ بلاوجہ بلایا گیا ہم اسے بے بنیاد پروپیگنڈہ قراردیتے ہیں اوراس پر بعدمیں بات کریں گے۔

متعلقہ عنوان :