Live Updates

خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس میں (ن )لیگ نے تحریک انصاف پر اعتراضات اٹھا دیئے

ن )لیگ کے اراکین اسمبلی نے ساتھی رکن رشاد خان کا مائیک بندکرنے پر اسمبلی اجلاس سے احتجاجاً واک کر دیا احتساب کمیشن صرف شریف لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے کیلئے بنایا ہے ٬مسٹر ٹین پرسنٹ اور مسٹر ٹونٹی پرسنٹ سنا ہے مگر مسٹرففٹی پرسنٹ نہیں سنا

بدھ 26 اکتوبر 2016 19:27

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس میں (ن لیگ) نے تحریک انصاف پر اعتراضات اٹھا دیئے ٬ن لیگ کے اراکین اسمبلی نے ساتھی رکن رشاد خان کا مائیک بندکرنے پر اسمبلی اجلاس سے احتجاجاً واک کر دیا٬اپوزیشن اراکین کہتے ہیں عمران خان کا اسمبلی تحلیل کرنے کا خواب پورا کرنے نہیں دینگے۔بدھ کے روزخیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر مہر تاج روغانی کی وزیر صدارت شروع ہوا ٬اجلاس سے خطاب میں مسلم لیگ نون کے رکن اسمبلی رشاد خان کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں این جی اووز اوربنی گالہ کے بنائے ہوئے بل پاس کیے جاتے ہیں٬احتساب کمیشن صرف شریف لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے کے لئے بنایا ہے ٬مسٹر ٹین پرسنٹ اور مسٹر ٹوینٹی پرسنٹ سنا ہے مگر مسٹرففٹی پرسنٹ نہیں سنا٬شانگلہ کے سیلاب متاثرین کو تاحال امداد نہیں ملی٬جب جیب گرم ہوتی ہے تو حکمران ٹینڈر منظور کرواتے ہیں٬رکن اسمبلی کا خطاب جاری تھا کہ ڈپٹی اسپیکر نے رشاد خان کا مائک بند کروادیا جس کے خلاف ن لیگ کے اراکین نے اجلاس سے واک آوٹ کیا٬اے این پی کے رکن اسمبلی سردار بابک کا کہنا تھا کہ رائیونڈ مارچ اوراسلام آباد بند کرنے کی منصوبہ بندی وزیراعلیٰ ہاوس میں ہوتی ہے٬دو نومبر کو اسمبلی میں کوئی بھی حکومتی رکن نہیں ہوگا٬صوبے کی پوری مشینری اسلام آباد میں ہوگی٬خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس میں محکمہ تعلیم پرجماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے اراکین کے درمیان گرما گرم بحث بھی ہوئی٬خیبرپختونخوا اسمبلی میں سانحہ کوئٹہ کے شہداء کے ایصال ثواب کے لئے دعا بھی کی گئی۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے پر21 نومبر تک ملتوی کردیا گیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات