تحریک انصاف کے 27 اکتوبر سے لاہور سے شروع ہو نے والے پیدل احتساب مارچ کاشیڈول جاری

بدھ 26 اکتوبر 2016 19:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) پی ٹی آئی کالاہورسے 27 اکتوبر سے شروع ہو نے والے کرپشن اور پانامہ چوروںکے خلاف پیدل احتساب مارچ کے پہلے دو روز کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔پید ل مارچ کی قیادت بانی رہنما شبیر سیال کریں گے٬پارٹی کے سنئیر رہنماوں اعجاز احمد چوہدری ٬چوہدری سرور ٬میاں محمو د الرشید ٬ڈاکٹر یاسمین راشد ٬ولید اقبال ٬ظہیر عباس کھوکھر اور حماد اظہر مارچ کے شرکاء کو روانہ کریںگے۔

(جاری ہے)

مارچ کے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی٬شرکاء کا پارٹی رہنما اور کارکنا ن جگہ جگہ استقبال کرینگے اورمارچ کے شرکا ء کے لیے ایمر جنسی کی صورت حال کے لیے ایمبو لینس ہمراہ ہوگی ۔ پیدل مارچ کا آغاز 27 اکتوبر بروز جمعرات 9بجے صبح داتا دربار سے ہوگا . (انچارج محمد خان مدنی ٬ملک وقار٬ عرفان حسن ( 10بجے شاہدرہ چوک (یاسر گیلانی ) کالا شاہ کاکو ٬(عامر گجر )مریدکے ٬(عمر آفتاب ڈھلوں ٬میاں خالد جاوید) (رات قیام)کامونکی (راناساجد علی شوکت ٬ رانا ساجد)28 اکتوبر گوجرنوالہ(قاسم اکرم ورائچ)گھگھڑ٬(خرم مختار چیمہ) (رات قیام) وزیر آباد (محمد احمد چٹھہ ٬نعمان چٹھہ اپنے کارکنوں کے ہمراہ استقبال کریں گے۔