کلو گرام چرس برآمد٬ ایک ملزم گرفتار

منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث افراد کو نہیں بخشا جائے گا٬ مکیش کمار چائولہ

بدھ 26 اکتوبر 2016 19:20

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات مکیش کمار چائولہ کی ہدایت پر سندھ کے داخلی راستوں/ چیک پوسٹوں پر محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے متعلقہ شعبوں کو مزید فعال کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ان ہدایات کی روشنی میں سندھ پنجاب چیک پوسٹ کمبوں شہید پر محکمہ ایکسائز سکھر کے مستعد عملے کی کارکردگی کے نتیجے میں اے ای ٹی او سراج احمد سمیتو کی سربراہی میں ایک ٹیم نے ٹرالر نمبر ایس ایم اے 033 سبی کی تلاشی لی اور اس کے خفیہ خانوں سے 60 کلو گرام چرس برآمد کر کے ملزم محمد بلال جتوئی سکنہ مظفر گڑھ کو گرفتار کر لیا۔ ایکسائز ٹیم نے ٹرالر کو اپنے قبضے میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ہے۔