تھانہ نیوٹائون پولیس نے 03 مبینہ ڈاکوگرفتارکر لیے

بدھ 26 اکتوبر 2016 19:20

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) تھانہ نیوٹائون پولیس نے ڈکیتی کی گھات لگائے بیٹھے 03 ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بر آمد کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

تھانہ نیوٹاؤن پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ چند اشخاص ڈکیتی کی نیت نواز شریف پارک میں بیٹھے ہوئے ہیں جس پر مقامی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 03 ملزمان احسن بٹ٬ ندیم احمد اور نصر اللہ کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے 01عدد پستول 30بور معہ 04روندبرآمدکرکے الگ الگ مقدمات درج کرلیے ۔

متعلقہ عنوان :