راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں٬ناجائزاسلحہ رکھنے والوںاور پتنگ بازوں کے خلاف کارروائی٬09ملزمان گرفتار

بدھ 26 اکتوبر 2016 19:20

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں٬ناجائزاسلحہ رکھنے والوںاور پتنگ بازوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی09ملزمان کو گرفتارکر لیا۔

(جاری ہے)

تھانہ رتہ امرال پولیس نے عادل خان سے 1200گرام چرس٬ تھانہ بنی پولیس نے عدنان رمضان سے 110گرام چرس٬ تھانہ کینٹ پولیس نے مستمیر خان سے 1305گرام چرس٬ تھانہ بنی پولیس نے عامر رفیق سے 10لیٹر کھلی شراب٬ تھانہ صدر بیرونی پولیس نے یاسر محمود سے 10لیٹر کھلی شراب٬ تھانہ صدر واہ پولیس نے فیصل خان سے 01عدد پستول30بور معہ04روند٬ تھانہ نیوٹاؤن پولیس نے احسن بٹ سے 01عدد پستول 30بور معہ05روند٬ تھانہ واہ کینٹ پولیس نے ناصر محمود سے 28پتنگیں اور10ڈوریںبرآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔

متعلقہ عنوان :